تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 37 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 37

تاریخ احمدیت 37 جلد 21 کے لئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔کیونکہ امن عالم ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔جو مشرق ومغرب اور سیاہ وسفید کو اکٹھا کئے بغیر حل ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔اسلام نے آج سے 1400 سال پہلے سے ایک ایسا تصور پیش کیا کہ جس کے نتیجہ میں اس کرہ ارضی کے جملہ بنی نوع انسان عالمگیر بنیا دوں پراکٹھے ہو سکتے ہیں۔ان کے درمیان ایک ایسا بھائی چارہ قائم ہوتا ہے۔جو کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھتا۔اور ایسا بھائی چارہ کسی اور قوت و طاقت کے ذریعہ حاصل نہیں ہوسکتا۔پس اسلامی تعلیم امن عالم کے لئے اس لحاظ سے مؤثر ترین ہتھیار ہے۔کیونکہ اس کی گرفت اجسام کی بجائے لوگوں کے قلوب پر ہوتی ہے۔جس کے نتیجہ میں اخلاص ، دیانت داری اور کام کی سچی روح پیدا ہوتی ہے۔جو کسی بھی کام کی تکمیل کے لئے بنیادی چیزیں ہیں۔آپ نے کہا موجودہ دور میں امن عالم کے مسئلہ کو بین مملکتی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش اسلامی تعلیم کی برتری اور فوقیت کی بین دلیل ہے۔اور اس امر پر شاہد ناطق ہے۔ایک گھنٹہ تقریر کے بعد چند منٹ کا وقفہ تھا۔چنانچہ خاکسار نے صدر صاحب مجلس کی اجازت سے لوگوں کو لٹریچر پیش کیا۔جو بفضلہ تعالیٰ کئی افراد نے فراخدلی سے خرید کیا۔علاوہ ازیں کئی نئے احباب سے گفتگو کا موقعہ ملا۔جس سے معلوم ہوا کہ تقریروں کا اثر خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے رنگ میں ظاہر ہوا ہے۔وقفہ کے بعد سوالات کی اجازت دی گئی جملہ سوالات لکھ کر بھجوانے کی درخواست کی گئی۔چنانچہ متعدد سوالات کئے گئے۔جن کے جوابات مکرم جناب حافظ صاحب نے نہایت مناسب رنگ میں دیئے۔جس پر مزید ایک گھنٹہ وقت صرف ہوا۔چرچ کی طرف سے اس جلسہ کی تمام تر کارروائی کو ٹیپ ریکارڈ کے ذریعہ محفوظ کرنے کا اہتمام بھی تھا۔ماہ فروری میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشن ہاؤس میں پانچ جلسے منعقد ہوئے۔3 فروری کی شام کو جماعت کا ہفتہ وار جلسہ مکرم جناب انچارج صاحب مشن کی نگرانی میں منعقد ہوا جو خاص طور پر ممبران جماعت کی تعلیم وتربیت کے پروگرام پر مشتمل تھا اس اجلاس میں اسلام غیر متقین کی نظروں میں“ کے عنوان کے تحت وہ مضمون پڑھ کر سنایا گیا۔جو انگلستان کے مشہور ومعروف فلاسفر (THOMAS CARLYLE) کی اس کتاب میں سے انتخاب کیا گیا تھا جس میں اس نے اسلام کی صداقت پر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان پر دیانتدارانہ اور محققانہ روشنی ڈالی ہے۔مضمون کے اختتام پر تبادلہ خیالات کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف اسلامی مسائل زیر بحث آئے۔10 فروری کو شام کے آٹھ بجے مشن ہاؤس کے میٹنگ روم میں وسیع پیمانہ پر ایک جلسہ کا انتظام کیا