تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 13
تاریخ احمدیت 13 جلد 21 بیرونی مشنوں کی دینی سرگرمیاں : عمل رہے۔انگلستان فصل دوم اس سال بھی جماعت احمدیہ کے تمام بیرونی مشن قلمی ولسانی و تربیتی جہاد میں شب وروز مصروف صدر پاکستان عزت مآب فیلڈ مارشل محمد ایوب خان مئی 1960ء میں دولت مشترکہ (THE COMMON WEALTH) کے وزراء اعظم کی کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن تشریف لے گئے۔جناب مولود احمد صاحب دہلوی انچارج مشن انگلستان نے ایک خصوصی ملاقات میں آپ کی خدمت میں قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ ہدیہ پیش کیا۔صدر پاکستان نے عیسائی ممالک میں جماعت احمدیہ کی اشاعت اسلام کا تذکرہ دلچسپی سے سنا اور انکو سراہا۔سید نا حضرت مصلح موعود کے حکم پر محمد صدیق صاحب امرتسری مجاہد سیرالیون دوران سال ایک ماہ رخصت پر انگلستان تشریف لائے اور شہر برائٹن میں مقیم رہے اور پیغام حق پہنچانے کی توفیق پائی۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں: 1960 ء میں خاکسارا ایک ماہ کی رخصت پر۔۔۔پاکستان آیا۔سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔حضور نے دوران گفتگو فرمایا کہ تم واپس جا کر انگلستان کے شہر برائٹن میں تبلیغ کا کام شروع کرو۔اللہ تعالیٰ اس شہر میں احمدیت کے نئے راستے کھول دے گا۔چنانچہ انگلستان پہنچنے پر خاکسار نے حضرت مصلح موعود کے اس ارشاد کی تعمیل میں برائین میں تبلیغ کا پروگرام بنایا برائٹن میں ایک نہایت خوبصورت شاہی محل ہے جس کی طرز تعمیر ہندوستانی طرز تعمیر کے مطابق ہے۔اس محل کے خوبصورت اور منقش گنبد اور مینار دور سے نظر آتے ہیں اس محل کے ایک کمرہ کو ہم نے کرایہ پر حاصل کر لیا اور لوکل اخبارات میں اس بات کا اشتہار دیا کہ خاکسار ہفتہ کے روز اس کمرہ میں اسلام پر تقریر کرے گا۔دستی اشتہارات پانچ ہزار کے قریب گھروں میں تقسیم کئے گئے۔ہفتہ کے