تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 173
تاریخ احمدیت 173 جلد 21 سے نبی اکرم ﷺ کو ابدی حیات دی گئی ہے۔اپنی روحانی تاثیر کے لحاظ سے حضور آج بھی اسی طرح زندہ ہیں جس طرح چودہ سو سال پہلے۔اگر ہم آپ کے اسوہ پر عمل کریں اور اسلام کی حسین تعلیم مشرکوں تک پہنچائیں اور دعا کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ جس طرح اسلام کی تعلیم نے مشرکین مکہ کے دل میں گھر کیا تھا یہاں کے مشرکین ( PAGANS) بھی مسلمان نہ ہو جا ئیں۔ہماری نسل پر خصوصاً اُن احمدیوں پر جو یہاں رہتے ہیں فرض ہے کہ اسلام کا پیغام مشرکین اور بد مذہب لوگوں تک پہنچائیں۔مرکز کی طرف سے قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ مع تفصیلی نوٹوں کے ربوہ میں تیار ہو کر جلد پہنچ جائے گا اور جس طرح یہاں کی جماعت نے مشورہ دیا ہے چھوٹے چھوٹے رسالے بھی فرانسیسی میں تیار کر کے بھجوائے جائیں گے۔جس وقت یہ لٹریچر یہاں پہنچ جائے اس کو آگے پہنچانا اس جماعت کا کام ہے۔ہم پاکستان میں بیٹھ کر اتنی دور سے یہ کام نہیں کر سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توحید اور جلال اور نبی اکرم ﷺ کی عزت اور وقار کے قیام کے لئے آپ کو بھیجا گیا ہے، آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم اللہ کے اس عظیم روحانی فرزند سے جو وعدہ کیا ہے اس کے پورا ہونے کے آثار ہمیں نظر آنے لگ گئے ہیں۔اگلے ہمیں چھپیں سال اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور کامیابی کے لئے بڑے اہم ہیں۔مشرکوں عبد مذھبوں، مخالفوں نے حضور کی آواز کو جو ایک تنہا آواز تھی دبانے کے لئے ساری طاقت ایک جگہ جمع کر دی۔ان کی ساری کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔اسلام کا حسین چہرہ ساری دنیا میں اب ہمیں نظر آرہا ہے۔ہر نیا دن جو احمدیت پر طلوع ہوتا ہے احمدیت کو پہلے دن کی نسبت زیادہ طاقتور پاتا ہے۔اشتراکیت نے دعوی کیا تھا کہ وہ دنیا سے اسلام کو مٹادیں گے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مہدی معہود علیہ السلام کو (کشفی ) نظارہ دکھایا کہ روس میں کثرت سے اسلام پھیل جائے گا۔ساری دنیا میں جہاں لوگ اللہ تعالیٰ کو بھول گئے تھے اور دہریہ بن گئے تھے احمدیت انہیں کھینچ کھینچ کر واپس لا رہی ہے۔آپ دعا اور تد بیر سے اللہ تعالیٰ کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اور اس کی برکتوں کے وارث بنیں۔حضور کے قیام آئیوری کوسٹ کی آخری اہم تقریب وہ دعوت تھی جو خود حضور نے 29 اپریل کی صبح کو بوقت دس بجے احمد یہ عربک سکول میں پڑھنے والے بچوں کو دی۔ان کی استانی بھی ساتھ تھی اور احباب