تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 167
تاریخ احمدیت 167 جلد 21 مکرم قریشی صاحب نے ابتداء میں آبی جان کے قرب و جوار میں بکثرت دورے کرنے کے بعد شروع جنوری 1964 ء میں ملک کے دوسرے بڑے شہر بوکا (BOAKE) میں تشریف لے گئے اور انفرادی تبلیغ کرنے کے علاوہ جامع مسجد میں بھی کامیاب لیکچر دیا جس سے معززین شہر بہت متاثر ہوئے۔فروری کے آخری ہفتہ میں دوسرا تبلیغی دورہ آپ نے آئیوری کوسٹ کے ملحقہ ملک اپر وولٹا کے صدر مقام وا گا دوگا کا کیا۔یہ ملک آبی جان سے 800 میل کے فاصلے پر ہے۔دورہ کا مقصد یہ تھا کہ اس ملک میں اسلام کی ترقی کا جائزہ لیا جائے اور جہانتک ممکن ہو بذریعہ خط و کتابت ولٹریچر اور مقامی احمدیوں کو بھیجوا کر تبلیغ کی جائے۔122 اپر وولٹا کی مسلم آبادی کی مشہور شخصیت السید مولائی حسن کی تھی جنہیں آپ نے پیغام حق پہنچایا۔مسلمانوں کی تنظیم اسلامک ایسوسی ایشن کے صدر الحاج عثمان کو سلسلہ کا فرینچ لٹریچر پیش کیا اور دو گھنٹے تک تفصیلی گفتگو کی۔دوران قیام آپ نے انفرادی طور پر بھی تبلیغ کی اور بازار مارکیٹ کی ہراہم 123- جگہوں پر لٹریچر تقسیم کیا۔2 29 فروری سے 6 مارچ 1964 ء تک آپ نے دابو (DABOU) شہر کا تبلیغی دورہ کیا۔اس کے بعد آپ نے انیاما (INYAMA) قصبہ تک پیغام احمدیت پہنچایا۔15 اگست تا 21 اگست 1964ء آپ ابی جان سے متصل آبادی کماسی (KOUMASI) میں بغرض تبلیغ تشریف لے گئے۔اوائل ستمبر میں آپ نے ابو بوگار (ABOBOGARE) کا دورہ کیا اور نو جوانوں میں فرنچ لٹریچر تقسیم کیا۔آبی جان میں جہاں آپ کا مرکز تھا آپ سرکاری دفاتر بیرونی وفود اور سیمیناروں سے میسر آنے والے تبلیغی مواقع سے پورا پورا فائدہ اٹھاتے رہے۔64-1963ء میں آپ نے جن شخصیات کو سلسلہ کا لٹریچر دیا ان میں آئیوری کوسٹ کے وائس پریذیڈنٹ محمد کولی بالی سفیر مراکش، سفیر نا یجیر یا خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔علاوہ ازیں ایرانی اور ٹرکش وفود کو بھی سلسلہ کی کتب دیں۔1965ء میں آپ نے تبلیغ میں وسعت پیدا کرنے کے لئے مقامی احمدیوں کے تبلیغی وفود بھجوائے ، ان وفود میں مسٹر عبد اللہ کی بالی (صدر جماعت ) عبد الحمید صاحب اور دوسرے احمدی شامل ہوتے تھے۔وفود نے کماسی انیاما گا گنوآ ، گرانڈ باسام تر شدل وغیرہ میں نہایت جانفشانی سے فریضہ تبلیغ ادا کیا اور عیسائیوں سے مباحثے کئے بلکہ جون 1965ء میں صدر جماعت آبی جان اور عبد الحمید صاحب کا ایک غیر احمدی عالم سے بھی کامیاب مناظرہ ہوا جس کا اثر پبلک پر بہت اچھا رہا۔ان کامیابیوں سے رفتہ رفتہ مقامی