تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 149 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 149

تاریخ احمدیت 149 جلد 21 وصیتیں کروانے کی خاص طور پر کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اپنے فرائض کے سمجھنے اور اس نظام وصیت میں شامل ہونے کی توفیق بخشے جو اعلائے کلمہ اسلام کے لئے جاری کیا گیا ہے۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد 25/3/61 اس پیغام پر پاکستان کی احمدی جماعتوں میں 31 مارچ سے ہفتہ الوصیت“ منایا گیا اور اخبار الفضل نے علماء سلسلہ کے متعدد مضامین نظام الوصیت کی اہمیت و افادیت پر شائع کئے۔جس سے مخلصین جماعت میں نئی لہر اٹھی اور نئی وصیتیں کرنے اور پہلی وصیتوں کے معیار میں قربانی کے اضافہ کے جدید رجحانات پیدا ہوئے۔مجلس مشاورت 1961ء اس سال مجلس مشاورت کا انعقاد -24 - 25 - 26 مارچ 1961ء کو تعلیم الاسلام کالج کے وسیع حال میں ہوا۔457 نمائندگان نے شرکت کی۔حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر صدارت کے فرائض قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے انجام دئے۔حضور نے اس موقعہ پر حسب ذیل روح پرور پیغام عطا فرمایا جو حضرت میاں صاحب نے افتتاحی اجلاس میں پڑھ کر سنایا: اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم برادران نحمده و نصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں جوان تھا جب میں نے مجلس مشاورت کی بنیاد رکھی اور اب میں بیمار اور کمزور ہوں جس کی وجہ سے نہ تو میں مجلس مشاورت میں زیادہ دیر بیٹھ سکتا ہوں اور نہ ہی اس کی کارروائی میں اس طرح حصہ لے سکتا ہوں جس طرح پہلے لیا کرتا تھا۔بلکہ اس مجلس مشاورت میں شرکت سے ہی معذور ہوں۔لیکن اس لئے کہ میں دعا کے ساتھ مجلس مشاورت کا افتتاح کردوں۔