تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 71 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 71

تاریخ احمدیت 71 جلد ۲۰ میں واپس نہیں جاؤں گا جس سے نکل کر میں اسلام میں داخل ہوا تھا۔اس نومسلم احمدی کی اس بات میں ایسا عزم تھا کہ بھارتی فوجی افسر نے اپنے فیصلے کو بدل دیا اور کہا کہ اس آگ کو یہاں سے ہٹا دو۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام ظاہری شان میں بھی پورا ہوا کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔( تذکرہ طبع سوم صفحہ ۳۹۷) یہ آگ اس دن مسیح موعود علیہ السلام کے غلاموں کی غلام بنائی گئی تھی۔جب میں نے یہ واقعہ سنا تو مجھے ایک ہندی دوہا یاد آ گیا۔دوہوں میں بعض سبق سکھائے جاتے ہیں۔بعض بڑے پیارے دو ہے ہوتے ہیں۔دو ہا یہ کہتا ہے کہ کسی درخت پر ایک پرندہ بیٹھا تھا تو کسی نے اس درخت کو آگ لگا دی اور وہ جلنے لگا۔دوسرے پرندے نے اس سے کہا کہ آگ پھیل رہی ہے اور تم بھی جلنے کو ہو۔اب وقت ہے کہ یہاں سے نکل جاؤ تو اس پرندے نے جواب دیا کہ اس درخت کی شاخوں پر میں نے بسیرا کیا اس کے پھل سے میں نے غذا حاصل کی۔اس نے مجھے سایہ بھی پہنچایا اور گرمی اور سردی سے بھی بچایا۔میرا دھرم یہی ہے کہ اب میں اس کے ساتھ جل جاؤں۔دراصل یہ نو مسلم بھی یہی دوہا پڑھ رہا تھا کہ اسلام نے مجھے عزت عطا کی۔اسلام نے مجھے شرف انسانیت سے آگاہ کیا۔زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچایا۔اس۔سے اٹھا کر آسمان تک پہنچایا۔اس لئے اگر تم اس اسلام کو جلانا چاہتے ہو تو میرا دھرم یہی ہے کہ میں اسلام کے ساتھ جل جاؤں۔جلالو اگر تم جلانا چاہتے ہو۔(نعرے) ۶۱ تحریک وقف جدید کی طرف سے ۱۹۵۷ء سے ۱۹۸۲ء تک جو وقف جدید کا بلند پایہ لٹریچر بلند پایہ لٹریچر شائع ہوا اس کی تفصیل درج ذیل کی جاتی ہے۔اردو ۱ - شہادات فریدی (مولوی عبدالمنان صاحب شاہد مربی سلسلہ احمدیہ ) نومبر ۱۹۶۱ء ۲ - کفارہ کے متعلق پانچ سوال۔۳۔بائبل کے الہامی ہونے کے بارہ میں پچاس سوال ( ملک فضل حسین صاحب مہاجر ) ۴- مذہب کے نام پر خون ( حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب) دسمبر ۱۹۶۲ء ۵ - تحریف بائبل اور مسیحی علماء حصہ اول ( ملک فضل حسین صاحب مہاجر ) نومبر ۱۹۶۳ء ۶ - مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ختم نبوت پر علمی تبصرہ (مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لا نکپوری ) ۷- ہماری تعلیم ( حضرت مسیح موعود ( ۸ - اسلامی اصول کی فلاسفی ( حضرت مسیح موعود )