تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 823 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 823

تاریخ احمدیت 823 جلد ۲۰ مناظرے کئے وہ ہمیشہ یادگار رہیں گے۔آریوں کے مشہور مناظر پنڈت بھوجدت اور مها تمامنشی رام ( شردھانند ) سے بھی آپ کے کامیاب مباحثے ہوئے۔شردھانند نے ایک مباحثہ کے اختتام پر کہا ” میں اس نوجوان کی قدر کرتا ہوں اس نے ہمارے لٹریچر کا خوب مطالعہ کیا ہے اصلاح وارشاد کے کام کا از حد شوق تھا اور تبلیغ اور مہمان نوازی اُن کا پیشہ تھا۔مخیر و متوکل آدمی تھے نادار بھائیوں کی اعانت ایسے طریق سے کرتے تھے کہ اُن کے اعزا تک کو خبر نہ ہوتی تھی۔سیر چشمی، قناعت، سنجیدگی، بردباری اور غرض بصر آپ کا فطری جو ہر تھا۔1++