تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 822 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 822

تاریخ احمدیت 822 جلد ۲۰ بے اختیار آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے تھے بلا شبہ آپ حضرت اقدس علیہ ۱۹۸ السلام کے الہام يُصلّون علك ابدال الشام“ کے مصداق تھے۔محترمہ امتہ اللہ خورشید صاحبہ ) بنت خالد احمدیت مولانا ابو العطاء صاحب ) مدیره۔مصباح ( وفات ۲۶ / ستمبر ۱۹۶۰ء ) وو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صد ر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ نے مرحومہ کی وفات پر لکھا ” مرحومہ نہایت سادہ طبیعت رکھتی تھیں۔لجنہ اماء اللہ کی مخلص اور سرگرم کارکن تھیں۔۱۹۴۵ ء سے وہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی ایک رکن کی حیثیت سے با قاعدہ کام کر رہی تھیں۔سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری رشد و اصلاح کے عہدہ پر بھی فائز رہیں۔۱۹۴۷ء میں لجنہ اما ء اللہ مرکزیہ نے فیصلہ کیا۔کہ ماہنامہ مصباح کا انتظام کلی طور پر لجنہ اماء اللہ لے لے تو میری نظر انتخاب سب سے پہلے امتہ اللہ پر ہی پڑی اور چندہ دنوں میں ہی امتہ اللہ خورشید نے ماہنامہ کا سارا انتظام سنبھال کر میرا بوجھ ہلکا کر دیا۔۱۹۴۷ء میں ملکی تقسیم کی وجہ سے جب ہمیں اپنا مقدس مرکز چھوڑنا پڑا تو کچھ عرصہ تک مصباح بھی بند رہا۔لیکن تھوڑا عرصہ بعد ہی پھر اسے جاری کر دیا گیا۔اور اس وقت سے تا وفات امتہ اللہ خورشید ہی اس کی مدیرہ رہیں۔مرحومه خدمت دین کو ایک فضل الہی سمجھتے ہوئے با وجو دصحت کمزور ہونے کے کام کا انتہائی شوق رکھتی تھیں اور جو کام بھی ان کے سپرد کیا جاتا۔احسن طریق پر اس کو پورا کرنے کی کوشش کرتیں۔علاوہ ماہنامہ کے کام کے بار ہا مختلف کاموں کے لئے میں نے ان کو بلوایا۔اور ان کے سپرد کئے۔کئی دفعہ ایسا بھی ہوا کہ طبیعت ٹھیک نہ ہوتی تھی لیکن کبھی انکار نہ کیا۔اور جو کام لیا اس کو مکمل کیا۔ان کی زندگی ہماری بچیوں کیلئے ایک نمونہ ہے۔پنجاب یو نیورسٹی کی کوئی خاص ڈگری سوائے ادیب عالم کے انہوں نے حاصل نہ کی ہوئی تھی۔لیکن دینی علم اچھا خاصا رکھتی تھیں۔فرض کا احساس تھا۔اپنی تمام ذمہ واریوں پر مقدم سلسلہ کی خدمت تھی۔اور خدمت کو بجالاتے ہی جان جان آفرین کے سپر د کر دی۔سیٹھ خیرالدین صاحب ( وفات ۲۲ / دسمبر ۱۹۶۰ء) مرزا کبیر الدین صاحب لکھنوی جیسے پُر جوش داعی الی اللہ کے ذریعہ اندازاً ۱۹۱۰ ء میں احمدی ہوئے اور پھر حضرت مسیح موعود کی کتب کے بکثرت مطالعہ سے میدان مناظرہ کے شہسوار بن گے۔مولوی عبد الشکور صاحب امام اہلسنت لکھنؤ اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری سے آپ نے جو۔۷ ١٩٩