تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 784
تاریخ احمدیت 784 66 جلد ۲۰ پہلوان ) صاحب ابھی زندہ ہیں اور ضلع شیخو پورہ میں موجود ہیں۔“ حضرت چوہدری صاحب نہ صرف جسم تبلیغ دین تھے اور اعلاء کلمہ ( دین حق ) کا خیال آپ کے جملہ تصورات پر غالب تھا بلکہ ہر لمحہ دوسرے مبلغین احمدیت میں بھی اس خیال اور جوش کو منتقل کر نیکی فکر میں رہتے تھے اور انہیں اپنے تجارب کی روشنی میں ہر ممکن رہنمائی فرمایا کرتے تھے۔۱۹۳۱ء کا واقعہ ہے کہ مولانا ابو العطاء صاحب بلا دعر بیہ کے لئے روانگی سے قبل آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ایک نوٹ بک پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اپنی قیمتی نصائح تحریر فرما دیں۔اس پر آپ نے اپنے قلم سے حسب ذیل الفاظ رقم فرمائے۔الذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا میرا یہ تجربہ ہے کہ جب انسان محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی مغفرت حاصل کرنے کے لئے اپنے وطن اور اہل وعیال کو ترک کر کے اور دنہ دنیا کی تمام خوشیوں اور لذتوں سے علیحدہ ہو کر تبلیغ دین حقکی غرض سے اللہ تعالیٰ کے راستہ پر گامزن ہوتا ہے اور دور دراز کے ممالک کا سفر اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالے اس کے بہت قریب ہو جاتا ہے اور اس پر علم و عرفان الہی کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اس کا محض اپنے فضل و کرم سے اس طرح ظاہر طور پر حامی و ناصر ہوتا ہے کہ انسان کو حیرت ہوتی ہے۔اور ہر ایک کام میں اللہ تعالے کا طاقتو ر ہا تھ اس کی امداد کرتا ہوا صاف طور پر نظر آتا ہے جس سے انسان کا رسمی ایمان اور کامل اطمینان مکمل یقین سے بدل جاتا ہے اور یہ ایسا موقعہ ہوتا ہے کہ اگر انسان اس عظیم الشان کام کے اداب کو ملحوظ رکھے تو رضوان اللہ کا مرتبہ حاصل کرنا بہت ہی آسان اور قریب ہو جاتا ہے آپ کو اللہ تعالیٰ کے محض فضل سے ایسا موقع ہاتھ آیا ہے اس سے پورا فائدہ روحانی اٹھانے کی کوشش کریں آپ میرے لئے دعا کریں کیونکہ میرے دل میں سخت حسرت ہے کہ اس قسم کا موقعہ اب شاید مجھے نہ ملے۔اگر کسی اور رنگ میں اللہ تعالیٰ پھر اپنے افضال کی بارش برسائے تو اس کی رحمت سے یہ بات بعید نہیں ہے۔ہم اس امید پر زندہ ہیں۔دوسری بات جو میں عرض کرنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ ایک نو جوان آدمی کے لئے یہ بہت بڑا مجاہدہ ہے کہ اپنے اہل و عیال سے علیحدہ رہ کر اپنی عفت کو صحیح معنوں میں قائم رکھ سکے یہ کافی نہیں ہے کہ انسان صرف ارتکاب زنا سے محفوظ رہے۔بلکہ اس کے دل کے خیالات اُس کی نظر اس کے ہاتھ پاؤں بلکہ تمام اعضاء اس قسم کے تاثرات سے محفوظ رہنے