تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 775 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 775

تاریخ احمدیت 775 جلد ۲۰ اُٹھا کہ اگر اسلام یہ ہے جو تم نے بیان کیا تو وہ عیسائیت سے بہت ہی اعلیٰ ہے۔پھر ایک یہودی تھا جس کو میں نے ٹیچنگز آف اسلام دی اس کے پڑھنے پر وہ احمدی ہو گیا۔بعض لوگ ایسے بھی احمدی ہوئے۔جو خدا تعالیٰ کی ہدایت سے میرے پاس پہنچے۔ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا مجھے دوبار رویاء میں کہا گیا ہے کہ ایک ہندوستانی یہاں لیکچر دے گا۔جو مذہب وہ بتائے وہی حق ہے اُسے قبول کرنا۔چنانچہ یہ شخص بھی احمدی ہو گیا۔ایک خاتون نے اپنا رویا ء سنایا کہ میں ایک مشرقی ملک میں گئی ہوں اور ایک دربار ہے جس کے تین حلقے ہیں اور میں تیسرے حلقے میں بیٹھی ہوں میں نے اُسے کہا کہ مسیح موعود خلیفہ اول کے بعد اب خلیفہ ثانی ہیں ان کی بیعت میں داخل ہو گی۔یہ خاتون بھی احمدی ہے اور حضرت اقدس سے اس کی محبت کا یہ حال ہے کہ تقریباً ہر وقت یہی ذکر کرتی رہتی ہے۔ان احمدیوں میں سے جو خدا کے فضل سے میرے تعلق کے سبب ہوئے۔تین ایسے مرد ہیں جو رائٹر ہیں۔جن کا پیشہ ہی یہی ہے کہ بذریعہ تحریر و تصنیف وجہ معاشپید ا کرنا وہ سلسلہ احمدیہ کے لئے بہت مفید کام دے سکتے ہیں اور عمر میں بھی جوان نہیں بلکہ پختہ کار ہیں۔حضرت چوہدری صاحب دوبارہ اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے ۱۵؍ جولائی ۱۹۱۹ ء کو انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔اور دو برس تک قیام فرما ر ہے۔اس عرصہ میں آپ نے نجی ملاقاتوں، خط و کتابت لیکچر، تقسیم لٹریچر اور دیگر ممکن ذرائع سے اسلام واحمدیت کے 14 وو ۱۸ 66 نور کو پھیلانے کی بھر پور کوششیں کیں۔ملک کے بعض رسائل مثلاً '' برٹش امپائر یونین میں مضامین لکھے۔مشہور صحافیوں سے رابطہ قائم کیا۔ہائیڈ پارک میں سوال و جواب کا سلسلہ برابر جاری رکھا نیز سپر پچولسٹ سوسائیٹی کے زیر اہتمام کامیاب لیکچر دئے۔دوران قیام آپ نے فرانس کا ایک تبلیغی سفر بھی کیا اور فرانس میں مقیم مسلمانوں تک پیغام احمدیت پہنچایا اور تبلیغی لٹریچر دیا۔آپ کے ہمراہ ایک انگریز نو مسلم ڈاکٹر عباد اللہ بر نیڈن ( پی۔ایچ۔ڈی۔بی۔ڈی ) بھی تھے جنہوں نے فرانسیسی ترجمان کے فرائص انجام دئے۔جنوری ۱۹۲۰ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے لنڈن میں خانہ خدا کی تعمیر کے لئے تحریک فرمائی جس پر جماعت نے پُر جوش رنگ میں لبیک کہا اور چوہدری صاحب نے حضور کی زیر ہدایت اگست ۱۹۲۰ ء میں لنڈن کے محلہ پینٹی ساؤتھ فیلڈ میں ایک قطعہ زمین مع ایک مکان کے ۲۲۲۳ پونڈ میں خریدا جو قریباً ایک ایکڑ پر مشتمل تھا۔اس عمارت کی مرمت اور ۲۲