تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 773
تاریخ احمدیت ۴ 773 جلد ۲۰ دی ہیروگیٹ ( GATE THE HERO) اور دی ایوننگ نیوز THE ) (EVENING NEWS میں شائع ہوئیں اسی دوران حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب ۵/اکتوبر ۱۹۱۵ء کو دوسرے مشنری کی حیثیت سے لنڈن تشریف لے آئے اور آپ کا ہاتھ بٹانے لگے۔آپ نے مقررہ لیکچر بھی دیئے اور حضرت قاضی صاحب کی معیت میں سکاٹ لینڈ کا کامیاب دورہ بھی کیا۔آپ کی تبلیغی کوششوں کا پہلا پھل مسٹر کو ریو (MR۔CORIO) ایک جرنلسٹ تھے جو اسلام لائے اور جن کا اسلامی نام بشیر کو ریو رکھا گیا۔ان کے بعد قریباً ایک درجن انگریز مسلمان ہوئے۔حضرت چوہدری صاحب کم و بیش ڈھائی سال تک تبلیغی فرائض انجام دینے کے بعد ۲۹ / مارچ ۱۹۱۶ ء کو قادیان واپس تشریف لائے۔۔۱۴ آپ نے انگلستان مشن کے قیام اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ” جب میں نے یہاں سے روانہ ہونے کا قصد کیا تو میری راہ میں بہت سی مشکلات ڈالی گئیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے میری مدد فرمائی اور میں اپنی دلی خواہش کو پورا کر سکا۔سب سے بڑی روک جو بیان کی جاتی تھی وہ یہ تھی کہ ایک نوجوان کیلئے انگلستان میں جانا بہت سے ابتلاؤں کا موجب ہوسکتا ہے اسکے لئے بمبئی پہنچ کر میرے دل میں ڈالا گیا کہ سورہ یوسف کا وظیفہ کروں۔چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا یہاں تک کہ میں بارہ بارہ بار ایک دن میں یہ سورۃ تلاوت کرتا اس سے مجھے بہت ہی فائدہ ہوا۔اس پر تدبر کرنے کا خوب موقعہ ملا اور وظیفہ کی غرض بھی یہی تھی۔میں نے دیکھا کہ یوسف علیہ اسلام کے قومی مجھ سے زیادہ مضبوط تھے وہ شادی شدہ بھی نہ تھے۔ایک شہزادی اُنکو اپنی طرف بلاتی ہے۔وہ اُنکی مالکہ ہے۔محسنہ ہے۔انکو سزا بھی دلا سکتی ہے۔مجبوراً اس کے پاس بھی ہر وقت رہنا پڑتا ہے پھر با وجودا سکے یوسف علیہ السلام ہر طرح محفوظ رہے تو میں جو کہ شادی شدہ اور دو بیویاں رکھتا ہوں۔اور ان مشکلات میں بھی نہیں۔جو حضرت یوسف کو تھیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ میں محفوظ نہ رہوں۔یہ بات میخ آهنی کی طرح میرے دل میں گڑ گئی۔اور میں خدا کے فضل سے بڑی جرات کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ مجھے جن باتوں سے ڈرایا جاتا تھا۔ایک بھی مجھے پیش نہ آئی اور کبھی خیال تک بھی نہیں آیا۔نہ صرف خود گناہ سے بچا۔بلکہ میں نے کئی روحوں کو احمدیت کی رہنمائی کی۔وہاں پہلے پہلے مجھے خواجہ کمال الدین صاحب کے ساتھ کام کرنا پڑا۔۔۔میں اپنی ذات کے متعلق ہر ایک تکلیف برداشت کر سکتا تھا مگر ایک اصولی اختلاف جو طر ز تبلیغ میں پیش آ رہا