تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 769 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 769

تاریخ احمدیت 769 جلد ۲۰ نواں باب ۱۹۶۰ء میں وفات پانے والے بعض جلیل القدر اصحاب مسیح موعود اور دیگر مخلصین جماعت فصل اول حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم۔اے بانی احمد یہ مشن انگلستان ( ولادت ۱۸۸۷ء بیعت ۱۸۹۹ء وفات ۲۸ فروری ۱۹۶۰ء) حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سلسلہ احمدیہ کے ان ممتاز اور نامور بزرگوں کی صفِ اوّل میں شامل تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قریباً نصف صدی تک ایسی شاندار اور نمایاں دینی خدمات کی توفیق بخشی کہ آنے والی نسلیں قیامت تک آپ پر فخر کرتی چلی جائیں گی۔حضرت چوہدری صاحب ۱۸۸۷ء میں اپنے آبائی وطن جوڑا کلاں تحصیل قصور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی یہیں پائی۔آپ کے والد حضرت چوہدر ی نظام الدین صاحب نے ۱۸۹۷ ء میں بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کا بیان ہے وو والد صاحب کی بیعت کے بعد علاقہ اور گاؤں میں بہت شور اٹھا۔اس گاؤں میں میرا ایک کلاس فیلو بھی تھا ہم دونوں نے مشورہ کیا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ جو حق ہے وہ ہم پر واضح کر دے۔چنانچہ ہم دعا کرتے رہے میں نے ایک رات خواب میں دیکھا کہ ایک عظیم الشان پہاڑ ہے جیسا کہ ہمالیہ کے پہاڑ ہیں اس میں سے کھود کر ایک تخت بنایا گیا