تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 702
تاریخ احمدیت 702 جلد ۲۰ آٹھواں باب ماہنامہ انصار اللہ کے اجراء سے جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۶۰ء تک فصل اول سکھوں کی نمائندہ تنظیم شرومنی جماعت احمدیہ کی کامیابیاں رسالہ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ماہوار گورمت پر کاش امرتسر کی نظر رسالہ " گورمت پرکاش نے ستمبر ۱۹۶۰ء کی اشاعت میں لکھا کہ ,, یعنی ” میری یہ گذارش ہے کہ شرومنی کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ پر چار کمیٹی دنیا کے مشہور مذاہب کی طرف سے استعمال کئے جانے والے طریق تبلیغ کو سمجھے اور ان کی حیران کن کامیابی کے راز معلوم کرے۔اور گہری نظر سے مطالعہ کرے کہ کل کا پیدا شدہ اسلامی فرقہ احمد یہ غیر ممالک میں گیارہ اخبار چلا سکتا ہے اور ۴۳۶ مراکز قائم کرسکتا ہے اور لاکھوں عظمندوں کو اسلام کے دائرے میں لا سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ہم ساٹھ لاکھ سکھ شرومنی کمیٹی ایسی مرکزی جماعت کی موجودگی میں ابھی تک ایک درجن مغربی لوگوں کو بھی سکھ نہیں بنا سکے ہمارا ایک بھی اخبار غیر ممالک میں ان کی زبان میں شائع نہیں ہو رہا۔اگر صرف امریکہ ہی کو لے لو تو وہاں آپ کو ہزاروں لوگ اسلام کے پیروکار اور۔۔۔پر جاری ملیں گے لیکن سکھ مذہب کے عقیدت مند نہیں ہیں۔“ ( ترجمه از گورمت پر کاش ستمبر ۱۹۶۰ء ) ایک اور سکھ و دوان نے اسی رسالہ گورمت پر کاش امرت سر میں سکھ مذہب کی تبلیغی ناکامیوں اور احمد یہ جماعت کی کامیابیوں کا موازنہ کرتے ہوئے اس کا سبب مندرجہ ذیل