تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 693
تاریخ احمدیت 693 جلد ۲۰ تجارتی میلہ میں سال ہا سال کے دستور کے مطابق نجی کے مشہور شہر اور انٹرنیشنل ایئر پورٹ ناندی ۱۱ تا ۱۸ / جولائی ۱۹۸۱ء کو وسیع پیمانہ پر ایک کامیاب تبلیغی مہم تجارتی میلہ لگا۔یہ ایام رمضان المبارک کے تھے۔اس لیئے جماعت احمدیہ نجی میلے میں اپنا سٹال تو نہ لگا سکی البتہ میلہ کے آخری روز جلوس میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔امیر صاحب نجی کی اجازت سے مبلغ نجی حافظ ملک عبد الحفیظ صاحب نے اس جلوس میں شرکت کی اس غرض کیلئے ایک دوست کی وین حاصل کی گئی جس پر لکڑی کا بڑا سا فریم لگایا گیا۔فریم کے او پر جلی حروف سے لکھا تھا کہ "THE PROMISED MESSIAH HAS COME" نیچے دوسرے رنگ میں ان الفاظ کا مقامی کائیویتی زبان میں ترجمہ درج تھا جسکو کیویتی نو جوان بڑے زور کے ساتھ اونچی آواز میں پڑھتے تھے فریم میں مندرجہ ذیل الفاظ بھی درج تھے۔۱۶۸ "TEACHING OF PEACE THE HOLY QUARAN" "TEACHING OF PEACE MASTER PROPHET MOHAMMAD, PEACE AND BLESSINGS ON HIM" ۶۷ علاوہ ازیں ایک لمبے بینر پر کلمه طيبه لا اله الا الله محمد رسول اللہ کے مبارک الفاظ مع انگریزی ترجمہ کے لکھے تھے۔دین کی دوسری طرف بھی متعدد پرکشش تبلیغی فقرات سے مزین تھی۔جماعت احمدیہ کی اس وین کو ماسٹر محمد حسین صاحب آف لوتو کا چلا رہے تھے۔۔۔یہ روحانی الفاظ ہزاروں افراد نے دیکھے جن میں سینکڑوں سیاح بھی تھے جنہوں نے گہری توجہ سے ان کو پڑھا بعض کی یہ حالت تھی کہ حیرانی کے عالم میں مبہوت ہو کر کھڑے تھے۔حافظ ملک عبد الحفیظ صاحب وین کے ساتھ شیروانی ، شلوار اور ٹوپی میں ملبوس ساتھ ساتھ دُعا کرتے ہوئے پیدل چلتے رہے۔آپ کے ہمراہ چند خدام اور اطفال بھی تھے جو فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں میں لٹریچر تقسیم کرتے جاتے تھے اس طرح قریباً دو ہزار افراد کو لٹریچر تقسیم کیا گیا۔یہ جلوس ایک سکول سے شروع ہوا اور شہر کی درمیانی بڑی سڑک سے ہوتا ہوا شہر کے دوسرے سرے تک جا پہنچا اور ایک بڑے وسیع میدان” پرنس چارلس گراؤنڈ میں آ کر ختم ہو گیا ایک میل کا یہ راستہ لوگوں سے پوری طرح اٹا پڑا تھا بعض جگہ اتنا ہجوم تھا کہ پولیس کو