تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 692 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 692

تاریخ احمدیت 692 اب یہ ترجمہ قرآن ماسٹر صاحب کی مساعی سے منظر عام پر آچکا ہے۔جلد ۲۰ جلسہ سالانہ ۱۹۸۰ء پر حضرت جماعت احمد یہ نبی کا جلسہ سالانہ ۱۹۸۰ء صوا میں جماعت احمدیہ کی سب سے بڑی اور نئی خلیفہ اسیح الثالث کا اہم پیغام مرکزی بیت میں منطقہ ہوا یہ بیت اور اس کی۔متصل شاندار عمارت نبی احمدیوں کے ایثار و قربانی اور مالی جہاد کی ایک دائمی یادگار ہے۔جلسہ سالانہ کی اس تقریب پر سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا : - " مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ آپ اپنا جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں اور یہ جلسہ آپ کی نئی تعمیر شدہ بیت میں ہو رہا ہے۔میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس جلسہ کو اور نئی تعمیر شدہ بیت کو ہر اعتبار سے آپ کے اور دین حق کے لیئے مبارک ثابت کرے یہ نئی بیت نجی میں جماعت احمدیہ کی ترقی اور دین حق کی تبلیغ واشاعت کا ایک مرکز بنے ایمان و اخلاص میں اضافہ کا موجب بنے اب ہم پندرھویں صدی ہجری میں قدم رکھ چکے ہیں یہ صدی انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ حق کی صدی ہو گی یہ صدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دی ہوئی بشارت کو پورا کرنے والی صدی ہو گی۔یقیناً سمجھو کہ اب زمانہ دین حق کی روحانی تلوار کا ہے۔عنقریب اس لڑائی میں دشمن ذلت کے ساتھ پسپا ہو گا۔اور دین حق فتح پائے گا۔میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہیں۔( آئینہ کمالات اسلام صفحه ۲۵۴ - ۲۵۵) لیکن ہر بشارت اپنے ساتھ نئی ذمہ داریاں بھی لاتی ہے اور نئی قربانیوں کا تقاضا بھی کرتی ہے پس میرا پیغام آپ کے لیئے یہ ہے کہ آپ لا اله الا اللہ کا ورد کرتے ہوئے نئے عزم کے ساتھ اس صدی کے آغاز میں دین حق کے لیئے اپنی قربانیوں میں نمایاں اضافہ کر دیں اور اپنی اولادوں میں بھی یہی جذبہ پیدا کریں کہ ہمارا قادر و توانا خدا بڑی قدرتوں کا مالک ہے۔وہ ہماری حقیر مساعی کو اپنی برکتوں سے نوازتے ہوئے ضرور دین حق کو غلبہ عطا فرمائے گا۔“ ۶۶