تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 52 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 52

تاریخ احمدیت 52 مدارس : - اصلاح و ارشاد، تربیت اور دینی تعلیم کے علاوہ وقف جدید کے تحت بعض مصالح کے پیش نظر دنیا وی مدارس بھی کھولے گئے ہیں جس کے پہلو بہ پہلو دینی تعلیم و تربیت کا کام بھی خوش اسلوبی سے جاری ہے۔اس وقت تین مدارس نہایت عمدہ کام کر رہے ہیں۔نیز ایک اور مدرسہ بالخصوص اچھوت اقوام کے فائدہ کے لئے عنقریب جاری ہونے والا ہے جس سے بھاری فوائد کی توقع ہے۔ایک مدرسہ سے متعلق علاقہ کے مربی سلسلہ - تحریر فرماتے ہیں :- سکول کا سرکاری معائنہ ہوا تو اس میں ہمارے سکول کا نتیجہ خدا کے فضل سے سو فیصدی رہا۔انسپکٹر صاحب تعلیم نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔اور معلم کو اپنے ساتھ دورہ میں رکھا اور معززین علاقہ سے تعارف کرایا۔“ اشاعت لٹریچر : - اشاعت کے سلسلہ میں وقف جدید کی توجہ زیادہ تر بنگالی اور سندھی کی طرف مبذول رہی ہے۔کیونکہ ان دونوں زبانوں میں احمد یہ لٹریچر بہت کم تعداد میں ملتا ہے تا ہم اردو میں بھی حسب ضرورت کتب اور رسالہ جات چھپوائے جاتے رہے ہیں۔اشاعت لٹریچر کا نقشہ درج ذیل ہے۔اردو : - (۱) شہادات فریدی (۲) کفارہ کے متعلق پانچ سوال (۳) بائیل کے الہامی ہونے کے متعلق پانچ سوال (۴) مذہب کے نام پر خون (۵) تحریف بائیل (۶) علمی تبصره ( بشراکت اصلاح وارشاد )۔بنگالی لٹریچر : - (۱) تبلیغ حق (۲) تینی امارا کرشنا (۳) حکم درشن (۴) عیسائیوں سے اپیل (۵) علمی تبصره (بشراکت اصلاح و ارشاد ) اس کے علاوہ بنگالی میں ترجمہ کا ایک مستقل شعبہ قائم کر کے مندرجہ ذیل کتب کے تراجم کروائے گئے۔جن میں سے اکثر نظارت اصلاح وارشاد کی طرف سے چھپ چکے ہیں۔(۱) مذہب کے نام پر خون (۲) موجودہ ملکی حالات کے متعلق حضرت اقدس کے اہم ارشادات (۳) حیات طیبه (۴) راه ایمان (۵) تبلیغ ہدایت۔سندھی: سندھی میں اب تک صرف تین رسالہ جات شائع جلد ۲۰