تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 659 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 659

تاریخ احمدیت 659 جلد ۲۰ احمدیہ کے مخالفین میں سے تھے اس سودے کا پتہ چلا تو اُن سب نے مل کر اسکو ورغلایا کہ وہ اس سودا کو یہ کہہ کر فتح کر دے کہ اس پر نا جائز دباؤ ڈال کر متعلقہ معاہدہ پر دستخط کرائے گئے ہیں حالانکہ یہ محض جھوٹ اور افتراء تھا تا ہم اگر چہ وہ قانونی طور پر اس سودے کو کالعدم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی پھر بھی عرصہ تک جماعت کو پریشان کئے رکھا۔اور جب اُسے اپنا کوئی حربہ کارگر ہوتا نظر نہ آیا اور وکیل کی معرفت ہماری جماعت نے اُسے حسب معاہدہ تین ماہ کے اندر اندر پوری رقم بھی ادا کر دی تو مخالفین کے اُکسانے پر وہ اس مکان میں بطور کرایہ دار رہنے پر اصرار کرنے لگی اور مکان خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ادھر شہر میں مخالفین یہ غلط اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے لگے کہ احمدی ایک کمزور بیوہ عورت کو قانونی پیچیدگیوں میں پھنسا کر اس کی جائیداد سے اُسے بے دخل کر رہے ہیں حالانکہ اس عورت نے ہماری جماعت سے بات شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی وہ زمین اور مکان فروخت کرنے کا اعلان کر رکھا تھا اور ایک شراب خانے کا مالک اسے اس زمین و مکان کے لیئے تین ہزار پونڈ پیش کر چکا تھا مگر محلہ کے شرفا کی مخالفت کی وجہ سے وہ زمین شراب خانہ کے لیئے فروخت نہ کی گئی۔آخر ما لکہ زمین کو وکیل کے ذریعہ جماعت کی طرف سے ایک ماہ کے اندر اندر وہاں سے نکل جانے کا آخری نوٹس دیا گیا جس کے اختتام پر اس نے مجبور ہو کر عمارت بکلی خالی کر دی اور اپنے بعض احمدی عزیزوں کے ہاں چلی گئی۔چنانچہ پھر مزید تین صد پونڈ لگا کر اس عمارت کی مرمت کی گئی ایک حصہ کو تبدیل کر کے اور باقاعدہ محراب وغیرہ بنا کر اُسے مسجد کی شکل دے دی گئی اور اس کا نام ” بیت فضل عمر رکھا گیا۔ایک حصہ احمدیہ لائبریری اور ریڈنگ روم اور آفس کے لیے استعمال کے قابل بنا لیا گیا اور باقی حصہ میں کچھ تبدیلیاں کر کے اُسے مبلغین اور مہمانوں کے استعمال کے قابل بنایا گیا۔اس مقصد کے لیئے احمدی مخلصین نے کئی بار وقار عمل کیا اور سارا سارا دن کام کرتے رہے۔جماعتی مرکز اور دفاتر یکم اکتوبر ۱۹۶۰ ء کو اسمیں منتقل کر دیئے گئے۔۲۲ پہلا مناظرہ اور رسالہ الاسلام کا اجراء جناب شیخ عبدالواحد صاحب فاضل تحریر فرماتے ہیں :۔پہلا مناظرہ جس میں لاہوری جماعت اور اہل سنت متفق ہو کر مقابلہ پر آئے ڈاکٹر محمد یوسف کی ڈسپنسری با میں لوٹو کا سے ۲۴ میل کے فاصلہ پر ہوا۔ناندی اور 6 لوٹو کا (LAUTOKA) سے چار بڑی موٹر میں بھر کر چوہیں اور چوالیس میل کا سفر کر کے