تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 589 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 589

تاریخ احمدیت 589 جلد ۲۰ ۲۳ دار السلام کے میئر منتخب ہوئے آپ پہلے افریقن تھے جو اس عہدہ پر فائز ہوئے۔دار السلام ہی وہ شہر تھا جہاں ایک زمانہ میں احمد یہ مشن کو شدید مخالفت سے دو چار ہونا پڑا چنانچہ جب شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ نے یہاں بیت الذکر بنانے کا فیصلہ کیا تو مقامی حکام کی طرف سے بار بار انتباہ کیا گیا اور بالخصوص دار السلام کے میئر نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا کہ احمدیوں کو زمین ہی نہ مل سکے تا یہاں اُن کے قدم ہی نہ جم سکیں۔اس نا موافق ماحول میں خدا تعالیٰ نے نہایت با موقعہ زمین دی۔شیخ صاحب نے نہایت خاموشی اور سادگی سے چند مبشرین اور حل سے چند مبشرین اور مخلصین جماعت کی موجودگی میں متضر عانہ دعاؤں کے ساتھ بنیا درکھی اور پھر سب خاموشی سے اپنی اپنی جگہوں پر چلے گئے۔خدا تعالیٰ کا ایسا فضل شامل حال ہوا کہ خدا کا یہ گھر مع مشن ہاؤس کے پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کا شاندار افتتاح ہوا شیخ امری عبیدی صاحب اسی مشن ہاؤس میں مقیم تھے کہ آپ میئر منتخب ہوئے اور اسی میں میونسپلٹی کے کاغذات دستخطوں کے لئے آپ کی خدمت میں پیش ہونے شروع ہوئے اور پورے شہر سے مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔صداقت احمدیت کا یہ ایک چمکتا ہوا نشان تھا جو سر زمین مشرقی افریقہ میں ظاہر ہوا جس سے حضرت مسیح موعود کی یہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی کہ کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے کئے جائیں گے۔سبحان اللہ ! اس ربانی وعدہ کے موافق افریقہ کی چھوٹی اقوام کے بڑے بنے کا عمل جاری ہو چکا تھا اور جن کو ادنی خیال ۲۴ - کیا جاتا تھا وہ عزت کے تخت پر بیٹھ رہے تھے اور جن کو روندا گیا وہ سرفراز ہو رہے تھے۔نئے میئر کے انتخاب کے بعد دار السلام میں افریقن نمائندوں کی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہو رہی تھی۔شیخ امری صاحب جو نہی وہاں تشریف لے گئے افریقنوں کا ہزا ر ہا کا مجمع اُن کے احترام میں فرط عقیدت سے کھڑا ہو گیا اور اُن کو کندھوں پر اٹھا لیا۔اس انتخاب پر ہر طرف افریقن عوام میں خوشی کی زبر دست لہر دوڑ گئی اور اسے ملک کی مکمل آزادی کا پیش خیمہ سمجھا جانے لگا۔انگریزی اور سواحیلی پریس نے اس خبر کو نمایاں رنگ میں شائع کیا۔شیخ امری صاحب کا فوٹو دیا اور آپ کی تعلیمی، تبلیغی اور علمی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ان اخبارات میں دار السلام کا ہفت روزہ سنڈے نیوز (SUNDAY NEWS) خاص طور پر قابل ذکر ہے۔اس اخبار نے ۲۴ / جنوری ۱۹۶۰ء کے پرچہ میں شیخ امری عبیدی صاحب کے فوٹو ۲۶ کے ساتھ اس ہفتہ کی شخصیت کے عنوان سے حسب ذیل نوٹ سپر دا شاعت کیا۔