تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 551 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 551

تاریخ احمدیت 551 جلد ۲۰ کی تخریج بخاری، مسلم وغیرہ صحاح کی دوسری کتابوں سے درج ہے اور یہ تصریح بھی کہ کون کون سی روایتیں خود امام احمد کی ہیں اور کون سی آپ کے صاحبزادے ابوعبدالرحمن اور ان کے شاگرد ابوبکر القطیعی کی شامل ہوئیں۔یہ ترتیب و تبویب جدید یوں بھی کچھ کم قابل قدر نہ تھی اور ان معلومات کے اضافہ نے تو اس خدمت کو اور زیادہ قیمتی بنا دیا ہے اور ادارہ اس دینی خدمت پر سارے طلبہ حدیث کی طرف سے شکر گذاری کا مستحق ہے۔ایک خوشی اس کی بھی ہے کہ یہ بد نام فرقہ احمد یہ اپنی تنگ و محدود ” فرقہ واری نکل کر عام اسلامی و دینی خدمات کی طرف قدم برابر بڑھانے لگا ہے۔چنانچہ بدایۃ المجتہد کا ترجمہ اور مسند امام احمد کی ترتیب و تبویب یہ دونوں خدمتیں اسی قبیل سے ہیں۔