تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 545
تاریخ احمدیت 545 صاحب کو حسب ذیل الفاظ میں شکریے کا خط لکھا : - (ترجمه) از دفتر وزیر اعظم غانا اکرا بتاریخ ۵/اگست ۱۹۵۹ء محترم الحاج مولوی محمد صدیق صاحب احمد یہ مشن منرو و یا۔لائبیریا۔جلد ۲۰ مجھے وزیر اعظم غانا نے ہدایت فرمائی ہے کہ ان کی طرف سے ۱۴ اور ۲۸ / جولائی کی دونوں چٹھیوں اور ان کے ساتھ اسلامی کتب پیش کرنے پر جو کہ آپ نے ان کے لائبیریا کے حالیہ دورے میں انہیں پیش کی تھیں، آپ کا شکریہ ادا کروں۔انہوں نے فرمایا ہے کہ وہ آپ کے اس تحفے کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر نکر و ما آپ کو خوشی کے جذبات کے ساتھ اپنا سلام بھیجتے ہیں۔آپ کا خیر خواہ پرائیویٹ سیکرٹری جناب وزیر اعظم ماہ اگست میں افریقہ کے نو آزاد ممالک (غانا) ، حبشہ، گنی ، مراکش، ٹیونس، مصر، گیمبیا، الجزائر ، لائبیریا ) کے ستر لیڈروں اور سیاستدانوں کی ایک اہم کانفرنس منروویا میں ہوئی۔اس اہم موقعہ پر مولوی محمد صدیق صاحب نے تمام نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔ان کی رہائش گاہوں اور ہوٹلوں میں پہنچے اور وفود کے لیڈر السید عبدالرشید ابراہیم صاحب وزیر اعظم مراکش اور دیگر نمائندگان تک پیغام حق پہنچایا نیز انگریزی، عربی اور فرینچ زبان میں احمد یہ لٹریچر تحفہ پیش کیا۔وزیر اعظم مراکش چونکہ تینوں زبانیں جانتے تھے اس لئے انہیں فرنچ لٹریچر کے علاوہ تحفہ بغداد، الخطاب الجلیل “ اور ”لائف آف محمد ، خاص طور پر پیش کی گئیں جو انہوں نے کمال مسرت اور انڈونیشیا ۶۶ شکریہ کے ساتھ قبول کیں۔جماعت احمد یہ انڈونیشیا کا شاندار سالانہ جلسہ انڈونیشیا کے ثقافتی اور تعلیمی مرکز جو گجا کرتا میں ۲۳ ۲۴ ۲۵ / جولائی ۱۹۵۹ء کو منعقد ہوا۔جا کرتا کے علاوہ انڈونیشیا کے بعض دوسرے اہم شہروں کے اخبارات نے اس جلسہ کے انعقاد کی خبر شائع کی۔ریڈیو سے بھی خبر نشر ہوئی۔جلسہ سے قبل ۲۰ سے ۲۳ / جولائی کی دو پہر تک خدام الاحمدیہ انڈونیشیا کا کامیاب اجتماع ہوا جس میں ڈیڑھ سو سے زیادہ احمدی نوجوان شامل ہوئے۔جلسه سالانہ کا افتتاح تلاوت کے بعد جناب سید شاہ محمد صاحب رئیس التبلیغ کی پرسوز اجتماعی دعا سے ہوا۔بعدازاں انہوں نے حضرت مصلح موعود کے ایک مطبوعہ پیغام کا ترجمہ پڑھ کر