تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 544
تاریخ احمدیت 544 جلد ۲۰ ( دین حق ) پر دیگر کتب پیش کرنے پر ان کی طرف سے آپ کا شکر یہ ادا کرنے کا ارشادفرمایا ہے۔ہز ایکسی لینسی جہاں جماعت احمدیہ کی نائیجیریا میں مساعی اور خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہاں انہیں یہ معلوم کر کے بھی نہایت خوشی ہوئی ہے کہ لائبیریا میں بھی جماعت احمد یہ قائم ہے۔نائیجیریا میں اس وقت ہزاروں بچے احمد یہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کر کے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور گذشتہ تمہیں سال کے عرصہ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے نائیجیریا کے جملہ علاقوں میں بہت بڑی تعداد میں مسلم اسکول کھولے گئے ہیں۔ہز ایکسی لینسی نے مجھے یہ بھی آپ کو لکھنے کا ارشاد فرمایا ہے کہ لیگوس سے نکلنے والا جماعت احمدیہ کا ہفتہ وار اخبار دی ٹروتھ “ وہ با قاعدہ حاصل کرتے ہیں اور وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ اخبار واقعی اس نام ( دی ٹروتھ ) " کا مستحق ہے۔بالآخر ہز ایکسی لینسی آپ کا اور احمد یہ مشن لائبیریا اور دیگر ممبران کا ناصرف اسلامی کتب پیش کرنے بلکہ دینِ حق ) کا اعلیٰ پیغام پہنچانے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں جو آپ نے ان کے نام اپنے خط کے آخری حصہ میں پیش کیا ہے۔آپ کا خیر خواہ جے بونیارڈ پرائیویٹ سیکرٹری۔گورنر جنرل نائیجیریا اسی ماہ وزیر اعظم غانا ڈاکٹر کو امے نکروما اپنی کابینہ کے بعض وزراء کے ساتھ لائبیریا تشریف لائے۔لائبیریا کے مشہور قصبہ لسانو کو بے میں ایک اہم پولٹیکل کا نفرنس منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر نکروما کے کے علاوہ ولیم ٹب مین اور گنی کے پریذیڈنٹ ٹورے اور دیگر سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔احمد یہ مشن لائبیریا کی طرف سے مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری نے ان امریکن لیڈروں خاص کر وزیر اعظم غانا اور ان کے ساتھیوں کو ایک چٹھی کے ذریعے دین حق قبول کرنے کی دعوت دی اور انگریزی زبان میں ضروری لٹریچر تحفہ پیش کیا۔وزیر اعظم ڈاکٹر نکروما کی طرف سے ان کے پرائیویٹ سیکرٹری نے مولانا محمد صدیق