تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 513
تاریخ احمدیت 513 جلد ۲۰ کرنے کی اجازت دیجئے۔مجھے یہ معلوم ہے کہ صدر ان کتب کی عزت و احترام کریں گے۔ایک ایسی شخصیت کا جو ہمارے نزدیک امن کا نشان ہے ہند وستانیوں کی طرف سے جو نہایت گرمجوشی سے اور استثنائی طور پر دوستانہ خوش آمدید کہی گئی۔مجھے موقع دیجئے کہ میں آپ کی ذات کا اور لکھوکھا دیگر ہند وستانیوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کروں۔آپ کا مخلص ۴۵ 66 (ڈبلیو کے بنس مشیر امور عامہ ) صدر پاکستان محمد ایوب خاں مصنوعات ربوہ کے نمائشی سٹال پر صدر پاکستان محمد ایوب خاں صاحب ۱۹؍ دسمبر ۱۹۵۹ کو چنیوٹ تشریف لائے اس موقع پر جماعت احمدیہ کی طرف سے چنیوٹ ریلوے اسٹیشن پر مصنوعات ربوہ کا ایک نمائشی سٹال لگایا گیا۔سٹال پر ربوہ کے چار صنعتی اداروں فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ایسٹرن پر فیومری کمپنی ایم اے انڈسٹریز اور دواخانہ خدمتِ خلق کی تیار کردہ مصنوعات رکھی ہوئی تھیں۔صدر مملکت پاکستان نے ان مصنوعات کا گہری دلچسپی سے معائنہ فرمایا اور اس بات کو سن کر بہت خوش ہوئے کہ شائنو بوٹ پالش اور جملہ انگریزی ادویہ کے فارمولے فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تجربات کے بعد تیار کئے گئے اور انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ سکالرز نے ( دین حق ) اور ملک و ملت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں نیز یہ کہ ایسے دور افتادہ علاقے اور چھوٹی سی جگہ میں با قاعدہ سائنٹیفک ریسرچ کے ذریعہ مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔سٹال کے انچارج ملک منور احمد صاحب نے صدر مملکت کی خدمت میں مصنوعات کے نمونے کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے بخوشی قبول فرمایا۔