تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 512
تاریخ احمدیت ترجمہ:- 512 بسم الله الرحمن الر۔جلد ۲۰ آج میں نے فضل عمر ڈسپنسری کا معائنہ کیا ہے اور تمام تر انتظامات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔درد اور دکھ میں مبتلا لوگوں کے لئے سکھ اور تشفی کا سامان کرنا خالق حقیقی کی عبادت کی ایک بہترین صورت ہے۔میں اس اولوالعزم کام سے منسلک تمام اصحاب کے لئے عاجزانہ اور مخلصانہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ان کی مساعی میں زیادہ سے زیادہ برکت دے۔آمین۔ظفر اللہ خان ۹-۱۲-۵۹ صدر آل انڈیا کانگرس کو دینی لٹریچر کا تحفہ مسز اندرا گاندھی صدر آل انڈیا کانگرس ۸/ستمبر ۱۹۵۹ء کو بٹالہ میں تشریف لائیں اور عوام سے خطاب کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے انہیں قرآن شریف انگریزی ، لائف آف محمد اور دیگر دینی لٹریچر پیش کیا جس کا ذکر مشرقی پنجاب کے مشہور اخبار پرتاپ ( جالندھر) نے اپنی 9 ستمبر ۱۹۵۹ء کی اشاعت میں کیا۔۹/ نومبر ۱۹۵۹ء کو نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے لاہور کے طلباء کا وفد ربوہ میں ۴۳ گیارہ طلباء کا وفد ربوہ آیا۔ملک حفیظ الرحمن صاحب سلیم افر تعمیر صدرانجمن احمدیہ نے وفد کا استقبال کیا۔اور اسے دفاتر صدرانجمن ، تحریک جدید، نیز ہسپتال اور تعلیمی ادارے دکھلائے۔شام کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم اے آکسن پرنسپل تعلیم الاسلام کالج نے طلباء کو شرف ملاقات بخشا۔نم نم صدر آئزن ہاور آف امریکہ کو دینی لٹریچر کی پیشکش ماہ دسمبر میں امریکہ کے صدر آئزن ہاور چار روزه دورہ کے لئے دہلی تشریف لے گئے تو دہلی میں مقیم سفیر کے ذریعہ ان کی خدمت میں قادیان سے بذریعہ ڈاک دینی لٹریچر بھجوایا گیا۔چنانچہ اس کے جواب میں وزارت امور خارجہ نے محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کو لکھا: - وو پیارے احمد۔صدر آئزن ہاور کی ہندوستان میں حالیہ آمد کے موقعہ پر جو آپ کی طرف سے نوکتب کا معقول ہدیہ پیش کیا گیا باشندگان امریکہ کے نمائندہ صدر موصوف کی طرف سے مجھے نہایت خلوص سے شکر یہ ادا