تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 509
تاریخ احمدیت فصل دوم 509 جلد ۲۰ ا صدر پاکستان جنرل محمد ایوب خان ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے نئے اعزاز صاحب نے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب صدر شعبہ ریاضیات امپریل کالج آف سائنس لندن کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا۔۲- کیمبرج یونیورسٹی آف لندن نے ڈاکٹر صاحب کو ایڈمز پرائز کا مستحق قرار دیا۔یہ انعام ہر سال دیا جاتا ہے اور ۳۷۸ پونڈ سٹرلنگ پر مشتمل ہوتا ہے۔ڈاکٹر صاحب کو یہ انعام ایک نہایت قیمتی مقالہ پیش کرنے پر دیا گیا۔محمد ایوب خاں صدر پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : - م ”انہوں نے اتنی کم عمر میں سائنس کے میدان میں جو کارنامے سرانجام دیئے ہیں وہ ہمارے لئے قابل فخر ہیں اور ان سے ہمارے دلوں میں ایک نئی تخلیقی تحریک پیدا ہوتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ سائنسی کمیشن میں ان کی شرکت تمیشن کی سفارشات میں وزن اور وقار پیدا کرے گی۔" 66 فضل عمر ڈسپنسری کراچی کا ذکر انگریزی اخبار ”گڈول میں مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے اس سال «فضل عمر خیراتی شفاخانہ کے نام سے ایک ڈسپنسری قائم کی جس پر کراچی کے پندرہ روزہ انگریزی اخبار گڈول نے ۱۵ جون ۱۹۵۹ء کی اشاعت میں لکھا کہ : - جماعت احمدیہ کے نوجوان بنی نوع انسان کی خدمت کے صحیح جذبے سے کام لیتے ہوئے آج کل خدمتِ خلق کا ایک بے نظیر کا رنامہ سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ان میں بڑے بڑے تاجر اعلیٰ سرکاری افسر، ڈاکٹر ، قانون دان اور کالج کے طلبہ الغرض ہر طبقے اور مرتبہ کے لوگ شامل ہیں۔انہیں مزدوروں کی طرح کام کرتے ہوئے دیکھنے سے ایک عجیب نظارہ آنکھوں کے سامنے آتا ہے۔یہ لوگ کراچی میں مارٹن روڈ پر فضل عمر خیراتی ڈسپنسری کی عمارت کے لئے چار کمرے تعمیر کرنے کے سلسلہ میں روزانہ شام کو تین گھنٹے مزدوروں کی طرح کام کرتے رہے ہیں۔