تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 404
تاریخ احمدیت 404 تو بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ بچھڑے ہوئے بھائیوں کو پھر ملا دے۔وما ذالك على الله بعزیز۔مگر یاد رکھو کہ اس کے لئے تین باتوں کی ضرورت ہے۔(اول) والہا نہ تبلیغ (دوسرے ) پاک اور دلکش نمونہ (تیسرے) اور سوز و گداز کی دعائیں۔ہمارا آسمانی آقا آپ کو ان تینوں باتوں کی توفیق دے اور آپ کو اپنے فضل و رحمت اور قوت و جبروت کے دائمی پروں کے نیچے رکھے۔آمین ثم آمین۔یہ قافلہ دو سو افراد پر مشتمل ہے اور کچھ دوست جن کے پاس بیرونی ممالک کے پاسپورٹ ہیں علیحدہ طور پر بھی جارہے ہیں اور امید ہے اس سے کچھ زیادہ تعداد ہندوستان کے مختلف علاقوں کی بھی اس موقعہ پر قادیان پہنچ جائے گی اس طرح زائرین کی تعداد انشاء اللہ چھ سات سو ہو جائے گی۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابتداء میں جلسہ کی داغ بیل ڈالی تو اس وقت جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد دوسو سے بھی کم تھی۔اگر دوسو کی تعداد سے ترقی کر کے جماعت اپنی موجود تعداد کو پہنچی ہے تو خدا کے فضل سے چھ سات سو کی تعداد سے پیدا ہونے والا بیج بہت جلد ایک عظیم الشان درخت بن سکتا ہے۔موجودہ قافلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض رفقاء ہیں۔بعض امراء جماعت ہیں۔بعض بیرونی ممالک کے مبلغ ہیں۔بعض خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد ہیں۔بعض بیرونی ممالک کے طلبہ ہیں اور بعض ان چار طبقوں میں سے نہ ہونے کے باوجود اخلاص میں اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں۔میری دعا ہے کہ یہ سب آپ لوگوں کی نیک صحبت اور پاکیزہ دعاؤں سے فیض پائیں اور آپ لوگ ان کی نیک صحبت اور پاک دعاؤں سے مستفید ہوں اور پھر دونوں کی دعائیں مل کر آسمان میں وہ حرکت پیدا کر دیں جو دنیا کے دلوں کو فتح کرنے والی ہو۔جلد ۲۰