تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 382 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 382

تاریخ احمدیت 382 عے پھیر دے میری طرف اے سارباں جگ کی مہار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا اور خواہش کو پورا کرنے کے لئے جد وجہد کرنا آپ لوگوں میں سے ہر ایک پر فرض ہے اور آپ لوگوں و یہ جد و جہد ہمیشہ جاری رکھنی چاہئے یہاں تک کہ قیامت آجائے۔یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ قیامت تک جد وجہد کرنا صرف ایک خیالی بات ہے بلکہ حقیقتا یہ آپ لوگوں کا فرض ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر عائد کیا گیا ہے کہ قیامت تک آپ لوگ احمدیت کا جھنڈا بلند رکھیں یہاں تک کہ دنیا میں۔احمدیت عیسائیت سے بہت زیادہ پھیل جائے اور تمام دنیا کی بادشاہتیں احمدیت کی تابع ہو جائیں۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مجھے ایک دفعہ عالم کشف A میں وہ بادشاہ دکھائے بھی گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور جن میں سے بعض ہندوستان کے تھے ، بعض عرب کے، بعض فارس کے، بعض شام کے، بعض روم کے اور بعض دوسرے ممالک کے اور مجھے بتایا گیا کہ یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے۔اور تجھ پر ایمان لائیں گے۔اگر اللہ تعالیٰ چاہے اور ان پیشگوئیوں کے مطابق روس، جرمنی، امریکہ اور انگلستان کے بادشاہ یا پریذیڈنٹ احمدی ہو جائیں تو خدا کے فضل سے ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے گی اور ( دین حق کے مقابلہ میں باقی سارے مذاہب بے حقیقت ہو کر رہ جائیں گے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آجکل دنیا کے اکثر ممالک میں بادشاہتیں ختم ہو چکی ہیں مگر پریذیڈنٹ بھی بادشاہوں کے ہی قائمقام ہیں۔پس اگر مختلف ملکوں کے پریذیڈنٹ ہماری جماعت میں داخل ہو جائیں تو یہ پیشگوئی پوری ہو جاتی ہے۔مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ متواتر اور مسلسل جد و جہد کی جائے اور تبلیغ ( دین ) کے کام کو جاری رکھا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نوح بھی قرار دیا گیا ہے اور حضرت نوح کی عمر جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے ساڑھے نو سو سال تھی جو درحقیقت ان کے سلسلہ کی عمر تھی۔مگر حضرت مسیح جلد ۲۰