تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 380
تاریخ احمدیت 380 آگ اپنے سینوں میں تبلیغِ۔احمدیت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک علم کا تمام عالم کے گوشے گوشے میں بلند کرنے کے لئے بھڑ کا لینا ہے۔حتیٰ کہ ایک خاص جذب اور کشش آپ میں سے ہر ایک وجود میں پیدا ہو جائے کہ آپ کہیں بھی جائیں کسی سوسائٹی میں ملیں ایک ایسا نور ایسی روشنی آپ کی پیشانیوں سے آپ کو ہر جگہ ممتاز کرنے والی ظاہر ہو۔کہ زمانہ آپ کے رعب اثر میں آئے بجائے اس کے کہ آپ زمانہ کے ساتھ گھسٹتی چلی جائیں۔اپنی خصوصیات کو قائم آپ جب ہی رکھ سکیں گی جب آپ کا دل آپ کا ساتھ دے رہا ہو گا اپنے دلوں کو ایمان محبت سے بھر لیں۔اپنے دامن میں جواہرات کو لپیٹ لیں۔جو آپ کو مہدی آخر زماں کے خزانہ سے ملے۔پھر کوئی دولت، وجاہت علم دنیوی آپ کو مرعوب و مغلوب نہ کر سکے گا۔نہ آپ کے مقابلے میں ٹھہر سکے گا۔باطل کا رنگ آپ کا رنگ دیکھ کر اڑے گا۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل اور محض رحمانیت سے آپ کو اس جماعت آخر میں شامل کر کے ایک خاص مقام پر کھڑا کیا ہے سو اپنی قدر و منزلت پہلے خود پہچانیں۔دنیا آپ کی قدر کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔اور آپ کی نیتیں آپ کے اعمال خدا کے حضور مقبول ہوں گے کہ بالآخر نجات اسی کے ہاتھ میں ہے۔خدائے کریم آپ کے ساتھ ہو۔آمین۔جلد ۲۰