تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 260 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 260

تاریخ احمدیت 260 جلد ۲۰ کو چوہدری محمد عبد اللہ ناظم آباد کراچی میں بیت الذکر اور دارالمطالعہ کا سنگ بنیاد اسی روز (۲۴ راپریل خاں صاحب نے ناظم آباد کراچی میں بیت الذکر اور دارالمطالعہ کا سنگِ بنیاد رکھا۔قبل ازیں ۶ را پریل کو سید نا حضرت مصلح موعود نے مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری کی درخواست پر ایک اینٹ پر دعا کی جسے بنیاد میں سب سے پہلے نصب کیا گیا جس کے بعد اجتماعی دعا ہوئی۔یہ زمین مسعود احمد صاحب خورشید (ابن مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری ) نے خرید کر اپنے والدین کی طرف سے جماعت کراچی کو دے دی تھی۔بستی رندان میں خوفناک آتشزدگی ڈیرہ غازیخاں شہر سے میں میل دور ضلع کے احمدیوں کی ایک کثیر تعدا د بستی رنداں میں آباد ہے۔۲۸ /۱ اپریل ۱۹۵۸ ء کو یہاں آتشزدگی کی ہولناک واردات ہوئی۔آگ نے بائیس مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بیشتر مکانات کا اثاثہ نقدی، پارچات اور زیورات جل کر خاکستر ہو گئے اور یہ لوگ خانماں برباد ہو کر رہ گئے۔مولوی عبدالرحمن صاحب مبشر امیر جماعت ہائے احمد یہ ڈیرہ غازی خاں نے اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع ڈیرہ غازی خاں ، چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت احمد یہ لا ہور اور چوہدری عبدالرحمن صاحب امیر جماعت احمدیہ ملتان کو اس سے مطلع کر دیا۔جس پر نہ صرف حکومت کی طرف سے خشک دودھ، گھی کے ڈبے، گندم اور رضائیاں وافر تعداد میں پہنچ گئیں بلکہ لاہور اور ملتان کی جماعتوں اور لجنہ اماء اللہ ڈیرہ غازی خاں کی طرف سے بھی نقدی، پار چات اور ظروف کی گرانقدر امداد حاصل ہوگئی جس سے ان تباہ حال اور مصیبت زدہ بھائیوں کو (جن میں غیر از جماعت بھی تھے ) اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں خاصی مددملی۔۔IZA حضرت مصلح موعودؓ کی ڈاک آغاز خلافت ثانیہ سے ۱۹۵۷ء تک سید نا حضرت مصلح موعود ساری ڈاک خود کھول کر پڑھتے تھے مگر اس سال کے دوران یہ طریق حضور کی علالت طبع کے باعث تبدیل ہو گیا۔اب پرائیویٹ سیکرٹری صاحب براہ راست ڈاک پڑھنے اور حضور کی خدمت میں اسے پیش کر کے ہدایات لینے لگے۔تا ہم جو نہی طبیعت میں بہتری کے آثار نمایاں ہوتے حضور اقدس گزشتہ معمول کے مطابق ڈاک ملاحظہ فرماتے