تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 190
تاریخ احمدیت 190 جلد ۲۰ آئند گونج پیدا کر دیتے تھے۔اس عظیم الشان نمائش کا افتتاح محترم جناب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر نے مورخہ ۲۵ دسمبر ۱۹۵۸ء کی شام کو نماز مغرب کے بعد کثیر مجمع احباب کی موجودگی میں اجتماعی دعا کے ساتھ فرمایا۔اس کے بعد یہ جلسہ سالانہ کے ایام میں روزانہ رات کو ساڑھے چھ بجے سے دس بجے تک کھلی رہی تاکہ احباب اسے دیکھ کر اس سے خاطر خواہ استفادہ کرسکیں۔اور دنیا کے کونے کونے میں تبلیغ حق کی مساعی اور ان کے شاندار نتائج کو تصویری زبان میں دیکھ کر اپنے ایمانوں کو تازہ کر سکیں۔اور یہ اندازہ لگا سکیں کہ دین کو دنیا میں غالب کر دکھانے کے لئے ابھی کس قدر قربانی اور ایثار اور مداومت عمل کی ضرورت ہے۔ہر چند کہ نمائش ایام جلسہ کے بعد بھی ۲۹ اور ۳۰ / دسمبر کو نمازوں کے اوقات کے علاوہ دن بھر کھلی رہی پھر بھی تبلیغی مساعی کے شاندار نتائج کی جھلک دیکھنے کے سلسلہ میں لوگوں کے شوق کا یہ عالم تھا کہ وہ کمیٹی روم کے باہر اپنی باری کے انتظار میں قطاروں میں دیر تک کھڑے رہتے تھے۔اور قطاروں کا یہ سلسلہ طویل سے طویل ہوتا چلا جاتا تھا۔کیونکہ کمیٹی روم میں جگہ کی تنگی کے باعث ایک وقت میں لوگوں کی ایک محدود تعداد کو ہی داخلہ کی اجازت ملتی تھی۔وے