تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 83 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 83

حضور کا اونی اترین غلام ملک عبدالرحمن خادم ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے احمدیہ ضلع گجرات 0 حضرت مرزا طاہر احمد صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا تار اور مکتوب ان دنوں بغرض تعلیم لندن میں قیام فرما تھے آپ نے اس فتنے کی اطلاع پاتے ہی حسب ذیل تار دیا۔L۔T۔London Khalifatul Masih Rabwah۔I assure you all my unstinting loyalty to you till death Inshallah۔Tahir Ahmad یعنی میں اپنی غیر متزلزل وفاداری کا دم مرگ آپ کو یقین دلاتا ہوں۔طاہر احمد اس تار کے بعد آپ نے 4 راگست ۱۹۵۶ء کو یہ مکتوب لکھا : - میرے پیار سے ابا جان۔السلام علیکم ورحمه الل و برکاته پاکستان میں جو مولوی عبد الوہاب اور ان کے ساتھیوں نے فتنہ برپا کیا ہوا ہے۔اس سے بہت تشویش ہوئی۔ہم سب دعا کر رہے ہیں۔اللہ تعالے فتنہ پردازوں کامنہ کالا کرے۔جیسا کہ ہمیشہ کر تا رہا ہے۔روتین ہفتے ہوئے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا۔کہ میں ربوہ میں سچی سڑک کی طرف سے داخل ہورہا ہوں۔سامنے میں ربوہ کے مرکز میں منارہ المسیح نظر آتا ہے۔جو نہایت اونچا اور شاندار ہے اور مجھے یہ دوسم بھی نہیں آتا۔کہ یہ پہلے قادیان میں تھا۔اچانک میری نظر محلہ دارالصدر شرقی کے کوار لنز کے حصہ کی طرف پڑتی ہے۔وہاں مجھے ایک نیا مکان نظر آتا ہے جس کی چھت پر ایک چھوٹا سا منارہ بنا ہوا ہے جس کی شکل منارة المسیح کی سی ہے۔اس کو دیکھ کر میری طبیعت میں سخت کہ اہت پیدا ہوتی ہے اور میں کہتا ہوں کہ اس سے لوگوں کو دھو کہ ہوگا۔میں اس گھر کی طرف جا کر اس کے رہنے والوں سے بات کر تاہوں بیج جہلم یا چکوال کی طرف کے مستری ٹائپ لوگ ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم نے تو محض سجاوٹ شه روزنامه الفضل ربوه الرستمبر ۹۵ مد ص ۲