تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 784
بار اقول کی اشاعت اس کو پانچ سوکی تعداد میں ضرور شائع فرماتے۔اور اگر کسی کتاب کی اشاعت کا سامان نہ بھی ہوتا تو جو عزم ان کے دل میں کسی کتاب کی تصنیف یا تالیف کا پیدا ہو جاتا اس کو پورا کر لیتے۔جیسے جیسے کاغذ " اور اشاعت کے اخراجات آتے جاتے وہ اس کو شائع فرما دیتے اور یہ بھی حضرت عرفانی صاحب کی شروع سے عادت تھی کہ وہ علاوہ علمی تحریرات کے خصوصی تحریک کے رنگ میں وہ اپنے کسی بے تکلف دوست یا توریز یا جماعت کے فرد کو جو مخیر ہوتا یا خدمت دین کا جذبہ رکھتا یا اس کے دل میں اشاعت معارف قرآن کی تڑپ ہوتی تحریک فرماتے۔پھر جو اس خدمت کے لیے آگے آیا اس کا ذکر مختلف تصانیف میں حضرت عرفانی صاحب نے فرما دیا اور بعض دفعہ اس کی امداد کی سبھی صراحت کی ہے۔پچھلے ۲۵ سال سے حضرت عرفانی صاحب کا کام حیدر آباد د سکندر آباد دکن میں ہوا کیونکہ دہ سکندر آباد ہی میں مقیم تھے۔اس لیے۔اولاً یہاں کے کاتبوں کا نام جنہوں نے حیات احمد یا سیرۃ یا سلسلہ کی دوسری کتب لکھیں اور جین کا کام حضرت عرفانی صاحب کے ذریعہ انجام پا یا لکھتا ہوں تادہ آئندہ سلسلہ کے ریکارڈ میں رہ سکیں۔اس میں سب سے زیادہ کتابت کا کام محمد معفر صاحب کا تب سکنہ علی میاں بازار حیدرآباد نے انجام دیا ہے وہ اب بھی سلسلہ کا زیادہ کام کرتے ہیں ربہ غیر احمدی ہیں احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں احمدیت سے منسلک کر دے) کاتبوں کے نام : - ( محمد جعفر کاتب (۲) ولی الدین کاتب (۳) فخر الدین کا نتب (۴) عبد الکریم کا اتب (2) ست زائن کا تب (4) امیر خال کاتب () عبد الرؤف كاتب (۸) عبد الحفیظ کا تب۔وہ مطابع جن میں یہ کتابیں چھپتی رہیں ان کے نام درج ذیل ہیں۔مطابع کے نام۔(۱) دستگیر می پریس حیدر آباد دکن (1) محموریه شین پریس حیدر آباد دکن (۳) رفیق مشین حیدر آباد (۴) اسلامی پریس حیدر آباد (۵) اسٹوک پرنٹنگ پریس حیدر آباد (۶) انتظامی پریس حیدر آباد ) نامی پریس حید آباد (۲) مکتبہ ابراہیمیہ پریس حیدر آباد دکن (۹) نظام دکن پریس حیدر آباد دکن - (۱) تاج پریس حیدر آباد دکن - اُن معاونین میں سے بعض خصوصی معاونین کے نام جنہوں نے حضرت عرفانی صاحب کی تصانیف میں امدادی۔معاونین کے نام -: () حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب معہ خاندان (۲) سیٹھ یوسف الہ دین صاحب رسیٹھ علی محمد صاحب و حافظ صالح محمد صاحب وسیع الدین اله دین و بشیر الدین صاحب الله دین و غیر هم -