تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 777 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 777

۷۶۲ لیکن آپ لوگ جو احمدیہ اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا تعلیم دے رہے ہیں یہ آپ کی زوردارمی ہے۔کہ احمدیت اور اسلام کو صحیح طور پر سمجھیں اس شمع اسلام ہے اپنے قلوب میں روشنی اور نور کا ذخیرہ جمع کرلیں تاکہ جب اس اسکول سے فارغ ہوں اس نور ہدایت اور شمع روشن کے ذریعے دوسرے کے دلوں اور ارواح کو روشن اور منور کریں۔مسلمانوں کو ان کی پوری پوری مدد اور ہر طرح ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تا اسلام کی یہ ناؤ جو ابھی تک منجدھار میں چکہ لگا رہی ہے اپنے چکر سے نکلنے اور اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہو اس سلسلے میں میں اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرتا رہا ہوں اور ان مبلغین کی مدد ہو اور گورنمنٹ سے بھی ان کے لیے مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی میرا یہی مسلک رہے گا۔مجھے احمدیہ اسکول کے سٹاف ہیڈ ماسٹر اور مشن کے جنرل نٹنڈنٹ کا حسن انتظام اور تعلیمی ترقی دیکھ کر بہت خوشی اور مسرت ہوئی ہے اور اتنا اچھا کام میں نے شاید ہی کسی اور اسکول میں دیکھا ہو جو اس امر کا مظہر ہے کہ یہ سکول چند سالوں کے بعد سیرالیوں کا بہترین سکول ہو گا۔اس سال بھی جیسا کہ مجھے بنایا گیا ہے اس سکول میں سے سیکنڈری سکولز اور کالجز کے لیے تیرہ طلبہ کا میاب ہوئے ہیں جن میں ایک کو گورنمنٹ کی طرف سے وظیفہ کی پیشکش بھی ہو چکی ہے یہ تعداد نہ صرف حوصلہ افزا بلکہ قابل ستائش اور فخر ہے لیکن ہمیں اس پر اکتفا نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اپنی تعداد ک اپنی کوششوں اور ہمت کے ذریعہ ڈبل کروانا چاہیے۔تاکہ نہیں امر کے حصول کے لیے ہم کوشاں اور مساعی ہمیں اس کو جلد از جلد حاصل کریں۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی مدد آپ بھی کریں اور وہ اس طرح کہ ان مبلغین سے جو دینی اور دنیا دی۔انگلش اور عربک دونوں قسم کی تعلیمات دینے آئے ہیں ان سے ان علوم کے حصول کی انتہائی کوشش کریں۔ان کی ٹرینگ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور بہترین مسلمان بن کر اوروں کو شمع اسلام کا دیوانہ بنانے میں ان کی مدد کریں۔آپ نے ہمارے ایک احمدی نوجوان کو گور جو کہ ان کے منی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے) خاص طور پر مخاطب ہو کر فرمایا۔سٹر مانیرے یہ میرے قبیلے کے لوگوں کی غلطی ہے کہ وہ احمدی جماعت میں شامل نہیں ہوتے اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں بلکہ بہت نقصان ہو رہا ہے کیونکہ اگر وہ سب احمدی ہو کہ ان مبلغین کی مدد کریں جو اتنی اچھی عمارتیں اور اچھا کام ہم "بو" میں دیکھ رہے ہیں اس سے کئی گنا اچھا کام یہ لوگ ہمارے لیے