تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 773 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 773

60A کرنے کا وعدہ کیا مگر ہمارے ساتھ نمازیں ادا کرتے رہے۔آگے چار میل کا سفر طے کر کے ایک گاؤں بامبا ہوں پہنچے چار روز قیام کیا۔یہاں کے لوگوں کو ہم نے بہت اچھا پایا د لیکچر دیئے انفرادی تبلیغ کی گھر گر حضرت امام مہدی کا پیغام پہنچایا اور بالاخر یہاں خدا کے فضل سے ۲۸ افراد نے احمدیت قبول کی اور ایک نئی جماعت قائم ہو گئی اس گاؤں میں داخل ہوتے ہی ابتداء میں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ایک با اقتدار شخص نے ہمیں گالیاں دیں اور گاؤں سے نکل جانے کا حکم دیا ہم خاموشی سے اُٹھ کر چل دیئے پھر خیال آیا کہ گاؤں کے دوسری طرف جا کر دیکھیں چنانچہ ادھر جا کہ تبلیغ کی تو کئی سعید الفطرت لوگوں نے حق کو قبول کر لیا اور ہمار می خوب خاطر مدارات کی اور بڑی عزت اور محبت سے پیش آئے بعد میں وہاں احمد یہ بہت بھی تعمیر ہوگئی اور وہ گاؤں اس علاقہ میں خدا کے فضل سے احمدیت کا مرکز بن گیا۔اس گاؤں سے پھر ہم و میل پیدل سفر کر کے ایک گاؤں کیچیھا پہنچے اور سیدھے ٹاؤن چیف کے پاس پہنچے۔راستے میں شدید بارش سے ہمارا برا حال تھا۔بھوک نے بھی نڈھال کر رکھا تھا لیکن اس مخالفت نے ہماری بانہیں سننے اور گاؤں میں قیام کرنے کی اجازت سے انکار کر دیا۔ناچار ہم آگے روانہ ہوئے ہم پہلے ہی سخت تھکے ماندے تھے اور کپڑے بارش سے تر تھے کہ راستے میں تمہیں پھر بارش نے آلیا۔رات سر پہ بھی راستہ بھی دشوار گزار اور خطرناک تھا اس اضطراری حالت میں ہم نے بڑے سوز و گدانہ اور الحاج سے دعا کی کہ اسے ہمارے رسیم دکریم خدا ! ہم تیرے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور تیر سے مہدی علیہ السلام کے خدائی ہیں اور حض تیرا نام بلند کرنے اور تیرے دین حق کی تبلیغ کے لیے اپنا کام کاج گھر بار اور عزیز و اقارب چھوڑ کر ان جنگلوں میں پھر رہے ہیں بھوک کی شدت سے ہمارے تھکے ماند سے ہم بھی اب جواب دے رہے ہیں تو غیب سے ہماری مدد فرما چنانچہ اس سمیع دلمجیب نے اپنے کرم سے ہماری دعاسنی اور وہ موسلا دھار بارش کیرم بند ہوگئی اور چار میل تک بند رہی۔پھر ہماری پگڈنڈی کے ایک طرف بارش ہونے لگی لیکن دوسری طرف بالکل خشک موسم رہا اور اس طرح خارق عادت طور پر ہم بارش سے محفوظ رہ کر خدا تعالی کی مہربانی پر شک کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے چنانچہ چار میں مزید چل کر ہم رات گئے ایک گاؤں مانو کو ٹو جون پہنچے جہاں ہماری ایک بڑی پرانی اور مخلص جماعت موجود ہے جماعت کے صدر گاؤں سے باہر ہی ہمیں مل گئے ہمیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہم نے رات اپنے احمدی بھائیوں کے پاس گذاری مسجد میں جماعت کو اپنے سفر کے حالات بتائے اور وعظ ونصیحت کی اور "6"