تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 698 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 698

ان حالات میں میں امید لگائے بیٹھا تھا کہ انشاء اللہ اب جلسہ سالانہ سے پہلے یہاں سے چھٹی مل جائے گی اور میں جلسہ پر حاضر ہو کر حضور کی زیارت کے علاوہ حضور کے انفاس قدسیہ سے اور جلسہ کی برکات سے بہرہ یاب ہو سکوں گا۔لیکن بدقسمتی سے کل ۲۴ دسمبر کو دوپہر کا کھانا کھانے کے معابعد مجھے یہ محسوس ہوا کہ میری دائیں پنڈلی میں تھوڑی سی سوجن ہے۔میں کھانا کھا کر لیٹا تو بن سران میں سخت درد ہونے لگا اور پنڈلی کی سومین بڑھتے بڑھتے ساری دائیں ٹانگ میں پھیل گئی اور ٹانگ میں بھی شدید درد ہونے لگا۔ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق یہ دائیں ران کی خون والی رگ میں THRUMBosis کا نتیجہ ہے۔اور ان کے نزدیک اس تکلیف کے ٹھیک ہونے میں کافی دن لگیں گے۔گزشتہ دن کا بقیہ حصہ اور گزشتہ رات سخت بے چینی میں گزری اور آج دن میں بھی دائیں ٹانگ میں شدید درد ہے۔اگر میر اے۔پی۔سی کے استعمال سے عارمتی افاقہ ہے۔اندریں حالات میں جلسہ سالانہ میں شمولیت سے محروم ہو گیا ہوں۔یحبس کا مجھے بیجد قلتی ہے۔1914ء سے لے کہ آج تک یہ دسمبر کا پہلا جلسہ ہے جس میں شمولیت سے میں محروم ہو رہا ہوں۔حضور کی خدمت میں عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ حضورا اپنے اس اسلام کے لیے خاص طور پر دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی فیلد سے جلد مکمل صحت و تندرستی و توانائی عطا فرمائے۔نیز اپنی رضا کی راہوں پر چلنے اور دین کی بے لوث خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین حضور از راہ شفقت جلسہ سالانہ پر حاضر ہونے والے احباب کو میرا سلام علیکم ورحمہ ادویہ کا نہ پہنچا کر بھی ممنون فرمائیں۔والسلام حضور کا ادنی ترین علام۔(از لا ہور۔ملک عبدالر حمن خادم ) اس مکتوب کے ساتھ ہی آپ نے مولانا ابوالعطاء صاحب کو جلسہ سالانہ کے بیلے ایک پیغام بھیجا جیں میں حضرت مصلح موعود اور احباب جماعت کی رقت آمیز دعاؤں اور صدقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے مزید دعاؤں کی درخواست تھی۔مولانا ابو العطاء صاحب نے یہ پیغام ۲۶؍ دسمبر ۱۹۵۷ء کو جلسہ میں پڑھ کر سنا یا لیے له متن والفضل ۱۲ جنوری ۱۹۵۸ء - الفرقان خادم نمبر ماه