تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 54
۵۴ اس کو روکنے کی کوشش کرونگا۔لیکن اگر میرے بعض بچوں کا نام لے کر ان کی تعریف کی جائے تو تعریف کرنے والا یہ سجھتا کہ اس طرح میری توجہ اس کے فتنہ کی طرف نہیں پھرے گی۔اور میں یہ کہوں گا کہ اس میں تو میرے بیٹوں کی تعریف کی گئی ہے اس میں فتنہ کی کونسی بات ہے اسی نقطہ نگاہ سے اس نے اشتہار میں میرے بعض بیٹوں کی تعریف کی ہے لیکن رویا میں میں کہتا ہوں کہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا۔چاہے تم کتنے ہی چکر دے کہ بات کرو۔ظاہر ہے کہ تم جماعت میں اس سے فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہو اور تمہاری عرض یہ ہے کہ میں بھی دنیا داروں ہوا کی طرح اپنے بیٹوں کی تعریف سن کر خوش ہو جاؤں گا اور اصل بات کی طرف میر می توجہ نہیں پھرے گی۔پس رڈیا میں میں نے اس اشتہار پر اظہار نفرت کیا۔اور میں نے کہا کہ میں اس قسم کی باتوں کو پسند نہیں کرتا۔مجھے وہ بیٹے بھی معلوم ہیں جن کا نام لے کر اس نے تعریف کی ہے اور مجھے لکھنے والا بھی معلوم ہے۔لیکن میں کسی کا نام نہیں لیتا۔اس رڈیا سے کچھ عرصہ پہلے مجھے اس بات کا احساس ہو رہا تھا کہ ایک طبقہ جماعت میں اس قسم کی حرکات کر رہا ہے۔گو خواب کے دنوں میں اس طرف کبھی خیال نہ گیا تھا۔لیکن بعض واقعات سے قریباً سال بھر سے میرے اندر یہ احساس منھا کہ جوں جوں میری عمر نہ یاد ہ ہوتی جارہی ہے جماعت کا منافق طبقہ یہ سمجھنے لگا ہے۔کہ اب تو ان کی زندگی کے تھوڑے ہی دن رہ گئے ہیں۔آئندہ کے لئے ابھی سے اپنے قدم جانے کی کوشش کرو۔گویا وہی پیغامیوں والا فتنہ جوس میں پیدا ہوا۔اسی کو ایک اور رنگ میں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور قرآن کریم سے بھی پتہ چلتا ہے کہ جب کوئی بادشاہت بدلتی ہے نچلے طبقہ کے لئے ابھرنے کا موقعہ نکل آتا ہے۔پس بعض لوگ جن کے اندر اخلاص نہیں اور جو سمجھتے ہیں کہ پتہ نہیں اس پر کس وقت موت آجائے انہوں نے ابھی سے اپنے قدم جانے کی کوشش شروع کر دی ہے اور قریباً سال بھر سے مجھے یہ بات نظر آرہی محتی۔مگر وہ تو قیاسی بات تھی۔اب اللہ تعالیٰ نے رڈیا میں بھی مجھے بتایا ہے کہ بعض لوگ اس قسم کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنا تعلق بتاکر اور اپنی صحت کا اظہار کرکے مختلف ناموں سے اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں جو جماعت میں فتنہ پیدا کر نیوالی ہیں۔لیکن یہ ظاہر بات ہے کہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے اس لیے کہ اول تو خدا تعالیٰ کی طرف سے جب وہ یہ انت