تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 42 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 42

۴۲ ذکر الفضل میں چھاپ دیا گیا ہے چاہیے کہ قائد خدام اس مضمون کو بھی پڑھ کر سنادیں اللہ تعالیٰ جماعت کا حافظ و ناصر ہو پہلے بھی اس کی مدد مجھے حاصل تھی۔اب بھی اس کی مدد مجھے حاصل رہے گی۔میں به پیغام صرف اس لئے آپ کو بھجو رہا ہوں تا کہ آپ لوگ تباہی سے بیچے جائیں ورنہ حقیقت میں آپ کی مدد کا محتاج نہیں۔ایک ایک مرد کے مقابلہ میں خداتعالئے ہزاروں آدمی مجھے دے گا۔اور مجھے توفیق بخشے گا کہ میرے ذریعے سے پھر سے جماعت جواں سال ہو جائے آپ میں سے ہر مخلص کے لئے دعا اور کمزور کے لئے رخصتی سلام۔خاکسار مرز امحمود احمد خلیفة المسیح الثانی - ۵۶ d حضرت مصلح موعود کا درج ذیل پیغام روزنامه الفضل ۳۰ جولائی ۵۷ کے چہارم صفحہ اول پر شائع ہوا۔تم میں سے ہر ایک ہوشیار ہونا چاہیئے و تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ اللہ رکھا نے میاں بشیر احمد صاحب پر جھوٹ بولا وہ بیٹی جو یہ میاں بشیر احمد صاحب کی بتاتا ہے وہ ہمیں مل گئی ہے اور اس میں ، اپنے کسی مالخت کو یہ حکم دیا گیا کہ سفارشی خط دینا با کل غلط ہے۔یہ تمہارا اپنا کام ہے کہ احمدیوں پر اپنا اچھا اثر پیدا کرو خلیفہ امیج کو اس بارے میں تنگ کرنا درست نہیں۔اس سے ثابت ہے کہ حسب دستور اس کذاب نے ہر معاملہ میں جھوٹ بولا ہے اسی طرح اس معاملہ میں بھی جھوٹ بولا ہے نہ میاں بیشتر احمد صاحب کو یہ اختیار تھا کہ بغیر میرے پوچھے پوری معافی دیتے نہ انہوں نے ایسا کیا۔بلکہ اس شخص نے ایسے ہی دجل سے کام لیا ہے جیسا کہ حضرت عثمان کے قتل کے مرتکب مسلمانوں کو دھوکا دیا کرتے تھے۔کبھی کہتے تھے علی ہمارے ساتھ ہیں کبھی دوسرے صحابہ کا نام لیتے تھے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں کم از کم اتنا او ثابت ہو گیا کہ اس فتنہ کے بانی اچھی طرح حضرت عثمان " کے قائمون کی سکیم کا مطالعہ کر رہے ہیں اور ان کی سکیم پر چلنا چاہتے ہیں۔اس ه روزنامه الفضل ربوه ۴ راگست ۹۵۶ارد صفحه ۴٫۳