تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 371 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 371

۳۵۶ توبہ کرنا بھی چھوڑ دو گے اس پر میرے دل میں کمزوری پیدا ہوئی اور میں نے کہا اچھا تم دعا کرد چنا نچہ انہوں نے بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور میں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے مگر لمبے عرصے تک دعا کرنے کے باوجود سمجھتا رہا کہ میری سزا اب تک قائم ہے اس کے بعد میں نے دیکھا کہ احمدی گروہ میں سے ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ ہم تمہارے لیے دعا کریں کہ خدا تمہیں اس مصیبت سے بچائے میں نے کہا ضرور کریں۔چنانچہ انہوں نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیے وہ کہتے ہیں ابھی احمدیوں کو دعا کرتے ہوئے پانچ منٹ بھی نہیں گذرے تھے کہ میں نے دیکھا ایک سائیکل سوار دوڑا چلا آرہا ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک کاغذ ہے جب وہ قریب پہنچا تو اس نے آکر کہا کہ تمہیں بری کر دیا گیا ہے۔خدا کا کیسا تصرف ہے کہ اس نے ایک غیر احمدی کو رڈیا کے ذریعہ بتا دیا کہ احمدیت سچی ہے اب خواہ وہ کمز دری دکھا کر احمدیت کو قبول کرنے سے ہچکچائے اللہ تعالیٰ نے اس پر حقیقت کھول دی ہے اس سے وہ انکار نہیں کر سکتا۔یہاں ایک بڑا فوجی افسر ہے ایک دن اس کے ایک ماتحت افسر نے اس سے کہا کہ میں نے خواب دیکھی ہے کہ احمدیت بیچتی ہے اس بڑے افسر نے یہ بات سن کر کہا کہ تم تو خواب دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائے اور میں نے تو کوئی خواب بھی نہیں دیکھی۔پھر تم مجھے کس طرح کہتے ہو کہ میں احمدیت کو قبول کر لوں تو حقیقت یہی ہے کہ جب کوئی شخص احمدیت کی صداقت کے متعلق خواب دیکھ لیتا ہے اس کے بعد خواہ اپنی کمزوری کی وجہ سے بیعت نہ کرے وہ احمدیت کی صداقت کا اپنی ذات میں ثبوت بن جاتا ہے۔اور حبیب بھی وہ کسی کے سامنے اپنی خواب بیان کرتا ہے۔دوسرا ا سے مٹرمندہ کرتا ہے کہ تو بڑا بزدل ہے کہ اتنی واضح خواب دیکھنے کے بعد بھی تو ایمان نہیں لایا۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کے تصرفات ہیں اور انہی ذرائع سے وہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت مہیا کرتا رہتا ہے اور جب تک لوگ خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق قائم رکھیں گے یہ سلسلہ چلتا چلا جائے گا۔اور احمدیت دن رونی اور رات چوگنی ترتی کرتی جائے گی۔ابھی آپ لوگوں نے " الفضل " میں پڑھی ہو گا کہ افریقہ کے وہ حبشی جین کے متعلق عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید انہیں عبادت کرنی بھی نہیں آتی وہ نتجہ تک