تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 366 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 366

۳۵۱ بسم الله الرحمن الرحیم 21 WELL WALK HAMPS TENEL LONDON_W۔3 16-5-56 میرے پیارے ابا جان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاننه اُمید ہے آپ خدا کے فضل سے صحت وعافیت کے ساتھ ہوں گے۔کچھ دن ہوئے مہر آپا کے خط سے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ ربوہ کی نسبت آپ کی صحت بہت بہتر ہے الحمد للہ۔رمضان کے مہینہ میں دو تین مرتبہ آپ کو خواب میں دیکھا ہے اور ہمیشہ بہت اچھی صحت میں نظر آئے ہیں۔اس دفعہ عید کے موقعہ پر آپ بہت یاد آئے آپ کی ہدایات کے مطابق مسجد اور ملحقہ عمارت اور باغ پر جوخرچ کیا گیا ہے اس کی وجہ سے یہ تمام جگہ بہت جاذب نظر ہوگئی ہے۔عید کے موقع پر خصوصاً بہت اچھی لگ رہی تھی۔کچھ اس وجہ سے اور کچھ اس لیے کہ اس دفعہ ہمارے سکول کے کئی پروفیسر اور میرے بہت سے طلباء دوست آئے ہوئے تھے آپ بہت زیادہ یاد آئے۔اگر آپ یہاں ہوتے تو اُن پر کتنا گہرا ار ہوتا۔خدا کرے کہ آئندہ سال آپ یہاں تشریف لا سکیں اور میں ان لوگوں کا فخر کے ساتھ آپ سے تعارف کر دا سکوں۔سوڈان کے ایک عربی کے پروفیسر مسٹر مجدوب بھی آئے ہوئے تھے یہ اچھے سمجھدار آدمی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ توفیق دے تو ان کا احمدیت کی طرف کھینچنا کچھ بعید نہیں۔ان کو میں تفسیر کبیر کا انگریزی ترجمہ تحفتہ پیش کر رہا ہوں اسی طرح یہاں عراق کے ایک پر وفیسر مسٹر دوری عارضی طور پر آئے ہوئے ہیں۔لنڈن یونیورسٹی کے اسلامک مسٹری کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ٹو میں چونکہ امریکہ گئے ہوئے ہیں اس لیے یونیورسٹی نے انہیں ایک سال کے لیے یہ کرسی پیش کی ہے ان کی بیوی فلرے ساتھ بی اے کر رہی ہیں جن کے واسطے سے ان سے بہت تعلقات ہو گئے ہیں۔ان کے ہاں چائے پر بھی گیا تھا اور انہیں باچھی کے ہاں بلا رہا ہوں عزیز صاحب نے مجھے ایک تفسیر کبیر کسی دوست کو دینے صله یعنی انگریزی ترجمہ قرآن (ناقل)