تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 18 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 18

JA چاہیئے یہ وہی شخص تھا۔جو قبل ازیں برما کہ چکا تھا کہ ہم تو آئندہ مولوی عبد المنان صاحب عمر کی بیعت کریں گے۔تم دیکھو گے کہ آج سے دو سال بعد میں ربوہ جاؤں گا۔اور اس وقت میرے ہاتھ میں اتنی طاقت ہو گی۔کہ میں مرزا ناصر احمد (صاحب کو بازو سے پکڑ کہ ربوہ سے نکال دوں گا ہیں یہ نیا شوشہ فتنہ و فساد کی گویا پہلی چنگاری تھی۔میں کا مقصد پوری جماعت میں بے چینی پیدا کر کے سیدنا حضرت خلیفہ اول کے خاندان کی مظلومیت جتلانا اور حضرت مصلح موعود سے باطن کرنا تھا۔ان ایام میں میاں عبد المنان صاحب کے غیظ و غضب کا پارہ عروج پر پہنچ چکا تھا۔اور وہ امید وار خلافت کی حیثیت سے پوری جماعت کو ڈنڈے سے سیدھا کرنے کے خواب۔دیکھ رہے تھے۔چنانچہ میاں غلام غوث صاحب سابق ہیڈ کلرک میونسپل کمیٹی۔بوہ کی چشمدید شہادت ہے :۔حضرت ڈاکٹر مرزا منور احمد صا حب آزیری سیکرٹری میونسپل کمیٹی ربوہ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں مکرم مولوی عبد المنان صاحب انچار ج صیغه تالیف و تصنیف تحریک جدید ربوہ کی خدمت میں حاضر ہو کر حضرت میاں منور احمد صاحب کے دستخطوں کی شناخت کروں جو انہوں نے کسی غلط تعمیر کے سلسلہ میں کمیٹی کے قواعد کے تحت مولومی عبد المنان صاحب کو دیئے تھے۔چنانچہ ندوی وہاں گیا۔اور مولوی عبد المنان صاحب نے فرمایا کہ دیکھو۔یہ دونوں نوٹس موجود ہیں۔اور دستخط میاں منور احمد صاحب کے ہیں۔ان دونوں میں کتنا تفاوت ہے۔ان میں سے کون سا صحیح ہے۔اور کون سا غلط ؟ راس وقت میرے ساتھ والی کرسی پہ چوہدری شبیر احمد صاحب نائب وکیل المال تحریک جدید بھی تشریف فرما تھے۔اور ہم دونوں مولوی عبد المنان صاحبت سه بیان بشارت احمد صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ چک نمبر ۸ ۹ شمالی ضلع سرگھر یا مورخه ۲۵ جولائی ۹۵ درپیکار ڈ ۱۹۵۶ خلافت لائبریری ره بوه)