تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 306 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 306

لڑکی سے پھر جائے۔اور یا پھر میری اس سے شادی ہو جائے۔چنانچہ ان کی دہاں شادی ہو گئی۔اور مبارک احمد اسی بیوی میں سے ہے۔گویا قاضی صاحب نہ صرف خود ایک نشان کے حامل تھے بلکہ ایک دو سرے نشان کے محرک بھی تھے۔انہوں نے اپنی زندگی میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں حضرت قاضی محبوب عالم صاحب تحریک جدید کے پانچہزاری مجاہدین میں بھی شامل تھے۔اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں سپرد خاک کیے گئے۔اولاد : ۱- قاضی محمود احمد صاحب ۲۰ - قاضی مسعود احمد صاحب مرحوم - - - - ۲ - قاضی رشید احمد صاحب - قاضی ناصر احمد صاحب۔ه - امتد العزیز بیگم صاحبہ (اہلیہ مولوی محب الرحمن صاحب ) آمنه صديقة صاحبہ - (ہیوہ مرزا مولا بخش صاحب مرحوم) صفیہ بیگم صاحبہ (اہلیہ شیخ احمد حسن صاحب ) به را رضیہ بیگم صاحبہ (اہلیہ ملک محمد حسان صاحب) - حضرت جہاں بیگم صاحبہ (اہلیہ ملک سعادت احمد صاحب نے مولوی محمد صادق صاحب مبلغ سیرالیون تحریہ فرماتے ہیں :- میرے دادا قاضی محبوب عالم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نہایت پرانے رفقاء میں سے تھے۔حضرت مستری محمد موسیٰ صاحب ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔فرمایا حضور مجھے ایک نیک نوجوان کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قاضی محبوب عالم صاحب مرحوم کا ہاتھ پکڑ کر حضرت مستری صاحب کے ہاتھ میں پکڑوا دیا۔اور دادا صاحب مرحوم ایک مدت مدید تک بطور منشی کے حضرت مستری صاحب کے ہاں لازم رہے۔بعد میں آپ نے اپنی دکان کھول لی۔آپ ایک قابل تاجر تھے شام کو جب آپ مله الفضل ۲۷ اپریل ۱۹۵۶ ء مره : سے لاہور تاریخ احمدیت مولفه مولانا شیخ عبد القادر صاحب مربی سلسله من ۲۴ "