تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 253 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 253

۲۵۳ حضرت امام جماعت احمدیہ کو صیہونی خطرہ کے متعلق ہمیشہ فکر رہا ہے کیونکہ اس کا زیر دست اللہ بیت اللہ پر پڑتا ہے یہ فکر اس حد تک ہے کہ آٹھ سال ہوئے آپ نے یہ تجویز کی تھی کہ ہر پاکستانی اپنے املاک پر ایک فیصدی چندہ دے تا کہ فلسطین عربوں کو اسرائیلی اور دیگر دشمنان اسلام عرب کے خلاف اپنی جد و جہد میں اس روپے سے مدد حاصل ہو اس تجویز پر عمل پیرا ہونے کے لیے ہماری جماعت کی طرف سے اتفاق کا اظہار کیا گیا۔مزید یہ آن حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس موضوع پر کئی تقاریر بھی فرمائی تاکہ عملی قدم اٹھانے کے لیے تحریک ہو۔الغرض حضرت امام جماعت احمدیہ کو یہودی خطرہ کا پورا احساس و فکر ہے اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ وہ بیت اللہ کی حفاظت فرمائے اور مسلمانوں کو تفو می پر اکٹھا کرے اور انہیں نیکی کے راستہ پر چلنے کی تحریک فرمائے اللہ تعالے مصر کو ہر شر سے محفوظ رکھے اور اس کا حامی وناصر ہو۔صدر جمہوریہ مصر جمال عبد الناصر کی طرف سے اس خطہ کا حسب ذیل جواب موصول ہوا۔رياسة جمهوريه مكتب الرئيس تحية طيبة بسم اللہ الرحمن الرحیم سيادة زين العابدين ولی الله شاه باکستان وبعد فا شكريك رسالتك الكريمة التي اعربت فيها عن الشعر الطيب السيادة امام الجماعة الاحمدية نحو مصر في كفاحها ضد الاستعمار متحالفا مع الصيهونة كما اشكر لسيادته اهتمامه بالقضية الفلسطينة والعمل على درع الخطر الصيهونى الجاثم فى اسرائيل والمسائدین تھا۔والله يوفقنا - وليسدد خطايا ويثبت اقدامنا ويجمعنا على كلمة والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته سوار