تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 199 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 199

۱۹۹ شیخ مبارکہ احمد صاحب مولوی محمد صادق صاحب سنگاپوری دستخط (حضرت مرزا عزیز احمد صاحب) ایر) ناظر السل صدر انجمن احمدیہ پاکستان مراوه نقل درست ہے ۱۲۳/۶ نفوس و اموال میں برکت کا چمکتا ہو انسشان خدائے ذو العرش نے سورہ نور میں تمکنت دین کو خلافت کے مبارک نظام سے وابستہ فرمایا ہے۔یہ الہی وعدہ فتنہ منافقین کے دوران بھی نہایت شان و شوکت سے پورا ہوا۔اور جماعت احمدیہ کے نفوس واموال میں برکت بخشی گئی۔مرکزی اجتماعات اور سالانہ جلسہ پر شمع خلافت کے پر دانے کثیر تعداد میں اپنے آقا کے حضور جمع ہوئے۔نیز پاکستان اور بیرونی ممالک میں کئی سعید رو میں داخل احمدیت ہوئیں۔جس وقت اس فتنہ نے سراٹھایا اس وقت صدر انجمن احمدیہ کا سال ۱۹۵۶۵۶ء کا بجٹ منظور ہو چکا تھا۔چونکہ آمد کا بجٹ ہمیشہ بڑھا چڑھا کر بنایا جاتا ہے۔تا جماعت کو قربانی کی طرف زیادہ رغبت ہو اس لیے بے شک آمد میں زیادتی تو ہر سال ہوتی ہے لیکن بعض دفعہ وہ زیادتی متوقع آمد یعنی منظور شدہ بجٹ کو نہیں پہنچتی۔لیکن اس سال حب بہ فتنہ زوروں پر تھا۔حضور نے جماعت کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا :- چاہیے سال کے آخر میں چندے کی مقدار میں ایک جیسیہ کی بھی کمی ہو۔دشمن کو شور مچانے کا موقعہ ملے گا اور وہ ثابت کرنے کی کوشش کرنے گا کہ اس نے جو کہا تھا کہ جماعت میں بغاوت پیدا ہو رہی ہے وہ ٹھیک ثابت ہوا ہے لیکن بات وہی ٹھیک سکے گی جو میں نے قرآن کریم سے بیان کی تھی کہ جب واقعی طور پر سچی جماعتوں میں سے کوئی مشخص نکلتا ہے تو اسیر تعالی اس کے بدلہ اور سبت سے آدمی دیتا ہے۔(خطبہ جمعہ فرموده ۲۳ نومبر ۱۹۵۶ء) مطبوعہ الفضل یکم دسمبر ۱۹۵۶ء صلہ