تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 480
۴۸۰ " ☑ سولہ سترہ سال کی عمر میں سیدنا حضرت مصلح موعود کی خدمت میں شوراء کے قیام لنڈن کے دوران حاضر ہوئے اور مشن کھولنے کی درخواست کی ہے حسن کی منظوری حضور نے لنڈن کا نفرنس و منعقده ۲۲ تا ۲۴ جولائی شهداد میں عطا فرمائی بلکہ اس نئے مشن کے افتتاح کے لئے حضرت مصلح موعود کے حکم سے کمال یوسف صاحب مرکز احمدیت سے ۱۲ر اپریل شاہ کو روانہ ہوئے۔حضور نے چوہدری عبد اللطیف صاحب بی۔اے انچارج جرمنی مشن کو ہدایت فرمائی کہ وہ بھی مشن کے افتتاح کے لئے اُن کے ساتھ سویڈن کے شہر گوٹن برگ (GOTEN BORG ) پہنچیں چنانچہ یہ دونوں مجاہد ۱۴ جون ۱۹۵۶ء کو گوٹن برگ پہنچے تھے اور شہر میں مشن ہاؤس کا انتظام کرنے کے بعد اشاعت اسلام کا کام شروع کر دیا۔چوہدری عبد اللطیف صاحب بی اے نے اس نے اسلامی مشن کے قیام کی تفصیلی خبر حسب ذیل الفاظ میں سپرو اشاعت کی : خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کے بھر دسہ پر عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ اپنے محبوب آقاستی یا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل میں برادرم کمال یوسف صاحب کے ہمراہ ۱۴ جون ۵ گوٹن برگ ( GOTEN BORG) شہر میں خاکسار وارد ہوا۔۔۔۔۔نئے مشن کے قیام کے لئے پہلا ضروری کام مناسب کمرہ کی تلاش ہوتا ہے۔اس بارے میں خاص تگ و دو اور کوشش کے بعد يفضلہ تعالٰی کوٹن برگ شہر میں ایک کمرہ مناسب کرایہ پر مل گیا ہے جس میں برادرم کمال یوسف صاحب منتقل ہو چکے ہیں۔ایک ہفتہ قیام کے دوران مختلف سوسائٹیز سے تعلقات پیدا کئے۔گورنمنٹ کے محکم متعلقہ کے افسر انچارج کو ملنے کا موقع ملا۔اس نے ہمارے تبلیغی کام میں خاص دلچسپی کا اظہار کیا اور ہر ممکن امداد کا پورا پورا یقین دلایا بلکہ برادرم کمال یوسف صاحب کو زبان سیکھنے کے بارہ میں بھی امداد کا وعدہ کیا۔تبلیغی ملاقاتوں کے سلسلہ میں سب سے اہم ملاقات ایک ایرانی دوست سے ہوئی ان سے خاکسار نے ہمبرگ سے خط و کتابت کے ذریعہ تعلقات پیدا کر لئے تھے۔ان سے تفصیلی گفتگو کرنے کا موقع ملا۔اور انہوں نے خدا کے فضل سے مشن کے قیام کے سلسلہ میں له روزنامه الفضل ربوه ۶ / اکتوبر شاء صفحه ۵ - له الفضل ریوه ۱۴ اپریل تا ۶ صفحه ۳ الفضل ، ارجون ۱۹۵۶ء صفحه را