تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 479
۴۷۹ اپنا ہر قسم کا تعاون پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ہم۔ان قرار دادوں کی نقول حکومت ہائے فرانس ، امریکہ ، برطانیہ کے نمائندگان مقیم کراچی۔صدر جمہوریہ پاکستان۔وزیر اعظم پاکستان سیکرٹری موتمر عالم اسلامی سیکریٹری جنرل یو این اور پولیس کو بھجوائی گئیں لیے الحجز امری محبانِ وطن نے ایسی بہادری اور صبر و استقلال سے تحریک آزادی کو چلایا کہ ساری دنیا دنگ رہ گئی۔آخر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے سامان ہوئے کہ فرانس ایک نئے انقلاب سے دوچار ہو گیا اور جنرل ڈیگال پر سر اقتدار آئے جنہوں نے الجزائر کے مظلوم ملک کو آزادی دلا دی اور الجزائرمی سلمان غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر آزادی کی فضا میں سانس لینے لگے۔فصل دهم ۱۹۳۶ء میں حضرت مصلح موعود کو عالم رویا میں دکھایا احد مسلم سکنڈ نے یوی ایشن کا قیام گیا کہ " ناروے۔سویڈن فن لینڈ اور ہنگری کے نڈنے لوگ احمدیت کا انتظار کر رہے ہیں۔اس خواب کی عمل تعبیر وسط القاء میں رونما ہوئی جبکہ سکنڈے نیویا میں احمد مسلم مشن کی بنیاد پڑی جو خلافت ثانیہ کے عہد مبارک کا آخری یورپ بین مشن تھا۔یہ علاقہ شمالی یورپ کا حصہ ہے۔جو ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے ممالک اور مغربی جانب واقع جزیرہ آئس لینڈ پر مشتمل ہے۔اس مشن کے متحرک ایک سویڈش نوجوان مسٹر کنار ایرکسن ( GUNNAR ERIKSON ) تھے جو له روزنامه الفضل ربوه ۳ جولائی ۱۹۵۶ و صفحه ما دعت ه کتاب " مجاہد مہنگری صفحه را ۳ از حاجی احمد خانصاحب ایاز طبع اول ۱۹۳۷ء گجرات۔