تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 357 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 357

۳۵۷ We on our side have great hope that we may promote both understanding and goodwill۔Many thanks for your concern in this matter۔” ترجمہ :۔آرچ بشپ آف کنٹر بری نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں آپ کے خط محترہ ۱۳/ ماریچ شاء کا جواب دوں۔اختصارا حقیقت حال یہ ہے کہ برٹش کونسل آف چر چیز نے احمدی مسلم مشن لندن کی مراسلت کا جواب دے دیا ہے۔میں پوری طرح امام لندن جناب بشیر احمد صاحب رفیق سے خط و کتابت میں مصروف ہوں ، آپ نے تین احمدی حضرات کو اسی غرض کے لئے نامزد کیا ہے کہ وہ غیر مشتہرہ ابتدائی مگر دوستانہ اور فراخدلانہ گفتگو میں حصہ لیں کہ ہماری یا ہمی گفتگو کا سلسلہ کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔جناب رفیق صاحب ان دنوں برطانیہ میں موجود نہیں۔تاہم میں نے انہیں لکھ دیا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے تین فضلاء یعنی جناب کیتین ووٹن ، ڈاکٹر کیر اور ڈاکٹر شیڈر کو مقرر کر دیا ہے کہ وہ احمدیہ مشن کے وفد سے ملیں۔ہم پرامید ہیں کہ با ہمی افہام و تفہیم اور خیر سگالی میں اضافہ کر سکیں گے ، اس سلسلہ میں آپ کی دلچسپی کے لئے شکریہ " اگر چہ اس خطہ سے ظاہر ہوتا تھا کہ مسیح کی صلیب سے رہائی " کے موضوع پر گفتگو کے لئے برٹش کونسل آن چرچز آمادہ ہے مگر عملاً ہوا یوں کہ جلد ہی بی بی سی نے یہ خبر نشر کی کہ آرچ بشپ آف کنٹریری نے اچانک ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے “ - لائبیریا میں عیسائی حکومت اور چرچ کا غلبہ بڑا نمایاں ہے مگر انہی تصرف سے آرچ بشپ آف کنٹریری کی لائبیریا میں آمد اور انہیں احمدی مسلم مشن کی یادداشت پر مبنی مفصل خبر اور تصاویر مقامی پر میں نے نمایاں طور پر شائع کیں۔اخبار سکوپ نے یاد داشت کی پیشکش کو ایک مجیب وغریب تھنے کا نام دیا؟ - ے رسالہ " تحریک جدید " دسمبر ۱۹۷۶ ء ص ۱۲ ، ۱۵