تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 308 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 308

۳۰ راست گو اور دیانت دار ہوں گے۔اپنے ساتھیوں کی مدد کے لئے ایک احمدی ذاتی نقصان کی پرواہ نہیں کرے گا۔اور جہاں مجموعی مفاد کا سوال ہوگا وہاں کسی بھی شخص کی یہودی اس کی ستر راہ نہیں ہو سکتی۔یہی وہ صفات ہیں جو کسی قوم کی تعمیر میں خشت اول کی حیثیت رکھتی ہیں۔احمدیوں کے خلاف بے شمارہ شکایات بیان کی جاتی ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر سنجیدگی سے ان پر غور کیا جائے تو اس میں بے شمار غلط فہمی کی بناء پر مبنی ہوں گی۔۔۔۔۔اگہ ہم کسی سے اختلاف رکھتے ہوں تو اس پر ٹھنڈے دل سے سمجھنے اور سمجھانے کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے نہ کہ تلوار بازی پر۔شام کو جب میں ربوہ سے لائل پور کے لئے روانہ ٹوا تو میں اپنے دل میں ایسا خوشگوار تاثر لئے ہوئے تھا جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا ہے ہو۔چوہدری محمد ظفراللہ خاں صاحب کی تقریر) بین الاقوامی عدالت انصاف کے بھی حصیر چوہدری محمد ظفر اللہ خانصاحب نے ۲۶ اکتوبر روحانیت سے تعلق دوسری قومی کانفرنس میں فقہ کو واشنگتن د امریکہ ، میں سے رومانیت سے متعلق دوسری قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک ہمہ گیر اخلاقی اور روحانی انقلاب کی ضرورت پر نہ دور دیا۔جماعت اسلامی کے آرگن روز نامہ تسنیم" لاہور نے اس اہم تقریہ کا خلاصہ حسب ذیل الفاظ میں شائع کیا :- واشنگٹن ۲۶ اکتوبر بین الاقوامی عدالت کے جج سرمحمد ظفر اللہ خاں نے اعلان کیا ہے کہ اگر چہ دنیا کا نیا سائنٹیفک علم اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ترقی ایک عطیہ ربانی ہے لیکن ایک روحانی اور اخلاقی انقلاب جو اس سائنٹیفک ترقی کے لئے نہ صرف ہم پلہ ہو بلکہ اس سے زیادہ ہو۔انسانیت کی عظیم ترین ضرورت ہے۔روحانیت سے متعلق دوسری قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم میں سے اکثر کے لئے یہ انقلاب موجودہ طرز ہائے زندگی ، رسوم و عادات اور اقدار میں مکمل کایا پلٹ کر دے گا۔امریکہ کے نائب صدر مسٹر رچرڈ نکسن نے اس سے پہلے کا نفرنس کو خطاب کیا کا نفرنس کے اعلان کردہ مقصد کو سراہا۔کانفرنس کی غرض وغایت ہے کہ دنیا کے ہر ملک اور قوم میں ه روزنامه الفضل ربوه در اکتوبر شراء مده