تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 17 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 17

فصل دوم حضرت انا جی صغری بیگم صاحبہ کی المناک وفت جماعت مومنین کے لئے اپنی روحانی والدہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم کی رعایت کا المناک اور دردانگی صدمہ ابھی تازہ ہی تھا کہ حضرت آنان جی صغری بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفہ ایسی اول مولانا نور الدین) بھی 4 اگست 90 کی درمیانی شب کو ربوہ میں اپنے محبوب حقیقی سے جاملیں 1480 انا للہ و انا الیہ راجعون۔یہ خبر سنتے ہی امیر مقامی حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم اے صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ( ناظر اعلیٰ) اور خاندان حضرت مسیح موعود کے دیگر معزز ارکان کے علاوہ بزرگان سلسلہ اور احباب میاں عبد المنان صاحب عمر کے کوارٹر پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے دفاتر بند کر دئے گئے۔سید نا حضرت مصلح موعود اُن دنوں لندن میں قیام فرما تھے حضور حضرت مصلح موعود کا برقیہ کی خدمت اقدس میں اس حادثہ کی اطلاع دی گئی تو آپ کی طرف سے تعزیت کا حسب ذیل تار موصول ہوا :- اماں جی کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔تمام خاندان تک میری طرف سے تعزیت کا پیغام پہنچا دیں۔خدا تعالیٰ ان کی روح کو بلند درجات عطا فرمائے۔ان کو صالح بیگم صاحبہ (اہلیہ میر محمد احق صاحب مرحوم) کی قبر کے ساتھ دفن کیا جائے۔مرزا محمود احمد سے که تاریخ وفات ۲۰، ۲۱ اپریل ۱۹۵۳ : ( ترجمہ ) " الفضل ظهور ۱۳۳۲ / ۱۰ اگست ۱۹۵۵ء صدا