تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 175 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 175

160 (د) " میرا خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ " الوصیت " کا وہ حکم بھی پورا کیا جائے کہ بیرونی ملکوں میں لوگ وصیتیں کریں تو اس مقبرہ بہشتی کے قائم مقام وہاں بھی مقبرے بنائے جائیں۔اگر ایسا ہو جائے تو امریکہ میں لوگ اس کے خواہش مند ہیں بلکہ مجھے وہاں سے اس کے متعلق درخواست بھی آچکی ہے۔افریقہ کے لوگ بھی اس معاملہ میں بڑے جوشیلے ہوتے ہیں۔میرے نزدیک وہاں لوگ بڑی بڑی جاندا دیں وقف کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے اور اس طرح سلسلہ کے فنڈز بہت مضبوط ہو جائیں گے۔پس مختلف ملکوں میں جہاں جماعتوں کی تعداد کافی ہو جائے مقبرہ بہشتی کی نیابت میں اور اس کے قائم مقام مقبرہ بہشتی قائم کرنے چاہئیں اور وہاں کے لوگوں کی وصیت میں یہ رکھا جائے کہ وہ اس جگہ دفن کئے جایا کریں اور یہ بھی رکھا جائے کہ جو اس جگہ وصیت کرے گا اس کا حق ہو گا کہ جب کبھی اس کے ورثاء مالدار ہوں راکھی تو ہمارے آدمی غریب ہیں لیکن کروڑ پتیوں کا زمانہ بھی تو آنے والا ہے ) تو وہاں سے اس کی لاش لا کر ہمارے یہاں مغیرہ میں دفن کی جائے۔اس طرح اُن میں اور بھی جوش پیدا ہو جائے گا۔اس طرح وہ قادیان میں بھی دفن ہو سکیں گے۔اس طرح ممکن ہے امریکہ سے لوگ اپنی لاشوں کو لے کہ قادیان میں کثرت سے جانے لگ جائیں اور اس طرح قادیان والوں کی مضبوطی کا بھی سامان ہو جائے اور ربوہ کی مضبوطی کا بھی سامان ہو جائے ) " ایک اہم کام یہ ہے کہ روسی ترجمہ قرآن جلد شائع کیا جائے۔روس میں آٹھ کروڑ مسلمان نہیں مگر وہ لوگ اسلام سے دور جا چکے ہیں۔ہمارے ایک دوست تھے جو امریکہ کی طرف سے کسی عہدہ پر مقرر تھے انہیں ایک روسی کنہ تیل ملا انہوں نے اس سے پوچھا کہ تمہارے نام سے تو پتہ لگتا ہے کہ تم مسلمان ہو کیا تم قرآن پڑھا کرتے ہو کہنے لگا میری دادی تو پڑھا کرتی تھی لیکن مجھے کچھ نہیں پتہ۔کیونکہ ہمیں آب به زبان نہیں آتی۔اس لئے اب ہم قرآن نہیں پڑھتے ابھی کچھ لوگ امریکہ اور مصر سے وہاں گئے تھے۔انہوں نے بھی بنایا کہ وہاں تو جوانوں کو قرآن کا بالکل پتہ ہی نہیں۔صرف بڑھے پڑھتے ہیں اور سجدوں میں نمازوں کے لئے آتے ہیں۔آپ وہاں عربی کا رواج نہیں رہا۔اب اگر قرآن کا روسی ترجمہ وہاں چلا جائے تو یہ آٹھ کروڈر سلمان بیچ سکتا ہے۔پس آٹھ کروڑ مسلمانوں کے بچانے کے لئے روسی ترجمہ قرآن ه روز نامه الفضل ریوه ۲۲ فروری ۱۹۵۶ م ص۔