تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 149 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 149

۱۴۹ -1- مکرم مولانا ابو العطاء صاحب فاضل پرنسپل جامعة المبشرين - (قائد تبلیغ ) -۲- مکرم مولانا قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائل پوری پرنسپل جامعہ احمدیہ - - حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد ایم اے (قائد عمومی ) مکرم مولانا قمر الدین صاحب (نائب قائد تعلیم و تربیت ) ه - حضرت زین العابدین سید ولی اللہ شاہ صاحب (قائد مال ) مکرم مولانا غلام احمد صاحب بدوملہی رحیم مجلس لالیاں ) حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال در کن خصوصی مجلس انصار الله مرکز یہ ) سالانہ اجتماع کا آخری اجلاس دو بجے بعد دو پر حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ایم۔کی خصوصی انصار اللہ مرکزیہ و ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں تلاوت قرآن مجید کے بعد تقاریہ کا انعامی مقابلہ ہوا جس میں مکرم مولانا عبد الغفور صاحب مبلغ سلسلہ اول - حاجی محمد فاضل صاحب ربوہ دوم اور قریشی محمد حنیف صاحب تمر سوم آئے۔ساڑھے تین بجے کے قریب سیدنا حضر مصلح موعود با وجود علالت طبع کے تشریف لائے۔حضور نے سٹیج پر تشریف رکھنے سے قبل مجلس مرکز یہ کے عہدیدار وں لیے بیرونی اور مقامی نمائندگان اور آخر میں بیرونی اور مقامی زائرین کو مصافحہ کا شرف بختا حضور کی طبیعت ناساز تھی۔اس لئے حضور شرق مصافحہ عطا کرنے کے بعد واپس تشریف لے گئے جس کے بعد حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب نے بعض علمی اور انتظامی سوالات کے جوابات دیئے اور پھر اختتامی تقریر میں فرمایا کہ آب ہمارا یہ پہلا سالانہ اجتماع ختم ہو رہا ہے اس میں شامل ہونے والے دوستوں نے بہت سے سبق حاصل کئے ہوں گے۔سب سے پہلا اور نمایاں بنیادی سبق وہی ہے جس کی خاطر انبیا علیہم السلام مبعوث ہوتے رہے اور جس کے لئے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل نبی کا مل شریعت لے کر مبعوث ہوئے یعنی محبت الہی کا سبق۔در حقیقت باقی سب چیزیں محبت الہی کے اس بنیادی سبق کے گرد ہی گھومتی ہیں حضرت صاحبزادہ صاحب نے اس بنیادی سبق پر اثر انگیز پیرائے میں روشنی ڈالی۔اور بالآخر انصار اللہ کو ترکی روح کی تحریک کرنے کے بعد اجتماعی دعا کرائی۔لے اس یادگار موقع کی ایک تصویر " تاریخ احمدیت جلدث ص99 پر شائع شدہ ہے۔