تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 145 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 145

۱۴۵ ہوں کہ احمد بیت زندہ باد (احمدیت زندہ باد کے نعرے) اور میں نے کہا تھا کہ خدمت احمدیت کے سٹینڈرڈ پر کہ جس کے متھے یہ ہیں کہ انسانیت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرو۔سو اس کے مطابق میں کہتا ہوں کہ تمہارا نعرہ یہ ہونا چاہیئے انسانیت زندہ باد اجتماع کے دوسرے روز سوا نو بجے سے سوا دس بجے شب تک تلقین عمل کا پروگرام تلقین عمل کا پروگرام مقرر تھا۔اس پروگرام کی یہ خصوصیت تھی کہ اس میں ایک تو حضرت المصلح الموعود کی روح پرور افتتاحی تقریر کا ریکار ڈسنایا گیا۔دوسرے حضرت صاحبزاد مرزا ناصر احمد صاحب ایم۔اے (آکسن) نائب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے خدام سے ایک اثر انگیز خطاب فرمایا۔آپ کی تقریر کا عنوان تھا۔" موجودہ حالات میں خدام الاحمدیہ کو کس طرح کام کرنا چاہیئے اس تقریر کا خلاصہ اخبار الفضل کے نامہ نگار کے قلم سے درج ذیل کیا جاتا ہے یہ مذہبی نقطہ نگاہ سے دنیا کے حالات وہی ہیں جو پہلے تھے موجودہ حالات گذشتہ حالات سے چندای مختلف نہیں۔دنیا میں نفس اور روح کی کشمکش بدستور جاری ہے۔نفس آج بھی انسان کو بھٹکا کہ اسے مادی زندگی اور اس کی دلفریبیوں میں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان حالات میں خدام الاحمدیہ کا فرض یہی ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کی تعلیم کے مطابق اپنے نفس کو مار کر صفائی قلب کی راہ پر گامزن ہوں تا خدائی اتوار کو جذب کر کے دُنیا میں اسلام کے نور کو پھیلا سکیں۔تقر به جاری رکھتے ہوئے آپ نے فرمایا۔آپ میں سے بعض کہہ سکتے ہیں کہ عمر کے لحاظ سے ابھی ہم میں اتنی پختہ کاری نہیں ہے کہ ہم نفس کو مارتے میں کامیاب ہو سکیں۔لیکن یہ محض ایک واہمہ ہے۔حضرت علی آپ سے بھی چھوٹی عمر کے تھے جب انہوں نے نفس پر غلبہ حاصل کر کے اپنے دل کو انوار الہی کی تجلی گاہ بنایا انہوں نے جب اسلام قبول کیا تو ان کی عمر ۱۲ سال تھی۔سو نفس کو بارہ سال کی عمر میں بھی مارا جا سکتا ہے۔آج خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کو مبعوث فرما کہ نفس پر غلبہ پانے کی راہیں آپ کے لئے آسان کر دی ہیں۔پہلے لوگ چالیس چالیس پچاس پچاس سال تک مجاہدہ کرتے تھے تو انہیں خدائی اتوار کی کچھ جھلک نظر آتی تھی۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنے ایک مامور کو مبعوث کرنے کے بعد مجاہدات کے اس عرصہ کو کم کر دیا ہے اور وہ آپ کی تھوڑی سی کوشش کو بھی قبولیت کے شرف سے نوازنے کے لئے له روزنامه الفضل ربوه ۴ مارچ ۱۹۵۶ء ۵